External Publication
Visit Post

پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ سے پیغامات اور رابطوں کا تبادلہ جاری: ایران

Independent Urdu [Unofficial] June 8, 2026
Source

ایران نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی میں ہونے والی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

یہ بات ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتائی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’سفارتی مشاورت اور رابطے فطری طور پر ہر قسم کے حالات میں جاری رہتے ہیں۔‘

ایران اور اسرائیل نے اتوار اور پیر کو جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ ایک دوسرے پر براہ راست حملے کیے ہیں۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں جب پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ’خاص خط‘ پہنچایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اس دورے کے دوران ایرانی ہم منصب کے علاوہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی اتوار کو پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بات چیت ہوئی ہے۔

ایسے میں اب ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں۔

تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’رات بھر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت امریکہ کے ساتھ سفارتی عمل کی پہلے سے موجود افراتفری اور پیچیدگی کو مزید بڑھا دے گی۔‘

ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے نتیجے میں خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات متاثر ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’یہ بالکل فطری بات ہے کہ اس مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا سفارتی عمل متاثر ہوگا۔‘

پاکستان

ایران

امریکہ

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو

سوموار, جون 8, 2026 - 13:30

Main image:

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی 7 جون 2026 کو ملاقات کے بعد یہ تصویر ایرانی دفتر خارجہ نے جاری کی (اے ایف پی)

ایشیا

type:

news

related nodes:

ایران اور اسرائیل فوری طور پر ایک دوسرے کے خلاف حملے روکیں: ٹرمپ

حملہ آوروں کو آج رات جواب مل گیا: مشیر ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ میں اسرائیلی جاسوسی کا ’انتہائی سنگین‘ خطرہ: رپورٹ

SEO Title:

پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ سے پیغامات اور رابطوں کا تبادلہ جاری: ایران

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...