External Publication
Visit Post

خلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ

Independent Urdu [Unofficial] May 18, 2026
Source

خلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے فوری منصوبے کو مؤخر کر دیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ مجوزہ حملہ خلیجی عرب اتحادیوں کی درخواست پر روکا، جنہیں ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرتے ہیں تو وہ جوابی حملے کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید لکھا: ’قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایران پر ہمارے شیڈولڈ فوجی حملے کو، جو کل کے لیے طے تھا، روک دیں کیونکہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ خلیجی اتحادیوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا سکتا ہے جو امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے قابل قبول ہوگا اور اس کا نتیجہ ’ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔‘

اس سے قبل ٹرمپ نے عوامی طور پر کہا تھا کہ انہوں نے منگل کے لیے ایک نئے حملے کی تیاری کر رکھی تھی۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نظرثانی شدہ تجویز امریکہ کو پہنچا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’زیادہ وقت نہیں‘ ہے۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ جواب ’پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچایا گیا ہے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ (اے ایف پی)


محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات: ارنا

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقعے پر اہم امور پر گفتگو کی تاہم ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

محسن نقوی جمعے کو تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے اتوار کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی تھی۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے 18 مئی 2026 کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی (ارنا)

محسن نقوی کا دورہ ایسے وقت میں جاری ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نظرثانی شدہ تجویز امریکہ کو پہنچا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’زیادہ وقت نہیں‘ ہے۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ جواب ’پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچایا گیا ہے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد شروع ہونے والی چھ ہفتوں کی جنگ کے بعد ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے، لیکن پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ’انتہائی کمزور حالت‘ میں ہے۔


پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، مملکت سے مکمل اظہار یکجہتی

پاکستان نے پیر کو ایک بیان میں سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عراق کی فضائی حدود سے مملکت کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

ایکس پر جاری وزارت دفاع کے بیان میں کہا تھا کہ ’مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات لیے جائیں گے۔‘

پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ’17 مئی 2026 کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور بظاہر خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

’حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اس نازک وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور سعودی عرب کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔‘


سعودی سفیر کی پاکستانی نائب وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو ملاقات کی جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے اور اسلام آباد ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور اسحاق ڈار 18 مئی 2026 کو اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں (دفتر خارجہ)

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد کے ’مضبوط عزم‘ کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔‘ سعودی سفیر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل متحدہ عرب امارات نے ابو ظبی میں جوہری پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع دی تھی۔ ابھی تک کسی ملک یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی کے دوران پیش آیا، جو اپریل سے زیادہ تر برقرار ہے۔


ایران کی نظر ثانی شدہ تجاویز پاکستان نے امریکہ کو پہنچا دیں: روئٹرز

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نظرثانی شدہ تجویز امریکہ کو پہنچا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’زیادہ وقت نہیں‘ ہے۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ جواب ’پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچایا گیا ہے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد شروع ہونے والی چھ ہفتوں کی جنگ کے بعد ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے، لیکن پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ’انتہائی کمزور حالت‘ میں ہے۔

پاکستانی ذرائع نے ایران کی نئی تجویز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اختلافات ختم کرنے میں وقت لگے گا تو انہوں نے کہا کہ ’فریقین مسلسل اپنے مطالبات بدل رہے ہیں۔ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔‘


ایران نے پیر کو کہا ہے کہ اس کی امریکہ سے پاکستان کے ذریعے بات چیت اب بھی جاری ہے اور اس نے امریکی نئی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔

پیر کو ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی نئی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان رابطہ ’پاکستانی ثالث‘ کے ذریعے جاری ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد براہ راست گفتگو کا سلسلہ تو تعطل کا شکار ہے تاہم اس دوران پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ گذشتہ ماہ دو مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے حالیہ دنوں میں ایران کا دورہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ پارلیمان کے سپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والے وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں اتوار کو ایک جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سے صورت حال ایک بار پھر کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی صدر نے اس حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور انہیں (معاہدے کے لیے) فوراً حرکت میں آنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔‘

اس سب کے دوران اب ایران کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ اس نے امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریے بھجوا دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات تو نہیں فراہم کی تاہم اتنا کہا کہ ’جیسا کہ ہم نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا، ہمارے تحفظات امریکی فریق تک پہنچا دیے گئے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’14 نکاتی منصوبہ پیش کرنے کے بعد امریکی فریق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کے جواب میں ہم نے بھی اپنے مؤقف اور تحفظات پیش کیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ ہفتے، اگرچہ امریکی فریق نے عوامی سطح پر اعلان کیا تھا کہ اس منصوبے کو مسترد کر دیا گیا ہے، لیکن ہمیں پاکستانی ثالث کے ذریعے کچھ نظرثانی شدہ نکات اور تجاویز موصول ہوئیں جو ان کے مؤقف کی عکاسی کرتی تھیں۔‘

پاکستان

ایران

امریکہ

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل لکھا: ’قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایران پر ہمارے شیڈولڈ فوجی حملے کو روک دیں۔‘

سوموار, مئی 18, 2026 - 14:30

Main image:

امریکی صدر 15 مئی 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)

ایشیا

type:

news

label:

لائیو اپ ڈیٹس

related nodes:

باقر قالیباف نگران برائے ایران چین تعلقات مقرر

محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو

ٹرمپ کو چین کے دورے سے کیا حاصل ہوا؟

SEO Title:

خلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...