پاکستان، ایران وزرائے داخلہ کا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ملاقات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی کوششوں پر زور دیا۔
محسن نقوی اور اسکندر مومنی ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور ایران کے تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورت حال، کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید کہا گیا: ’دونوں وزرائے داخلہ نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں کو مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔‘
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/9iAXpqvJ6h
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 5, 2026
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب گذشتہ روز ہی پاکستان نے کویت اور بحرین پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور تہران کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں جنگ کا دائرہ پورے خطے میں پھیل گیا۔
بعدازاں امریکہ اور ایران میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا جس کے بعد 11 اپریل کو پاکستان کی میزبانی میں دونوں ممالک کے درمیان براہ امن مذاکرات بھی ہوئے لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔ اس کے بعد سے پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکہ اور ایران کی جانب سے بھی بیانات اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک دونوں کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔
محسن نقوی نے گذشتہ ماہ بھی تہران کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کی تھیں۔ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی حالیہ دنوں میں ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔
ایران
امریکہ
محسن نقوی
یہ ملاقات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی جس میں خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارت کاری کی کوششوں پر زور دیا گیا۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعہ, جون 5, 2026 - 12:00
Main image:
چار جون 2026 کی اس تصویر میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سائیڈ لائن میں ملاقات کے موقعے پر دیکھا جا سکتا ہے (پاکستانی وزارت داخلہ ایکس اکاؤنٹ)
پاکستان
type:
news
related nodes:
امریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار
امید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف
پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مخلص ثالثی کر رہا ہے: شہباز شریف
کویت اور بحرین پر ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں: پاکستان
SEO Title:
پاکستان، ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات، کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere