{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihdtfnlh36ruy2j2tlv7qxdhcrylexmculzm4emmj2uscqhhkwwxm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnspuw6mvqc2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiewlytnvjkdpm7kkzy3ptrdv4o3nkgv25z36mffcsfg4nei24m53y"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 149971
  },
  "path": "/node/186228",
  "publishedAt": "2026-06-08T08:36:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی میں ہونے والی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔**\n\nیہ بات ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتائی۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’سفارتی مشاورت اور رابطے فطری طور پر ہر قسم کے حالات میں جاری رہتے ہیں۔‘\n\nایران اور اسرائیل نے اتوار اور پیر کو جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ ایک دوسرے پر براہ راست حملے کیے ہیں۔\n\nیہ حملے ایک ایسے وقت میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں جب پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔\n\nپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ’خاص خط‘ پہنچایا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے اس دورے کے دوران ایرانی ہم منصب کے علاوہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔\n\nایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی اتوار کو پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بات چیت ہوئی ہے۔\n\nایسے میں اب ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں۔\n\nتاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’رات بھر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت امریکہ کے ساتھ سفارتی عمل کی پہلے سے موجود افراتفری اور پیچیدگی کو مزید بڑھا دے گی۔‘\n\nان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے نتیجے میں خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات متاثر ہوں گے۔\n\nاسماعیل بقائی نے کہا کہ ’یہ بالکل فطری بات ہے کہ اس مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا سفارتی عمل متاثر ہوگا۔‘\n\nپاکستان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 8, 2026 - 13:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی 7 جون 2026 کو ملاقات کے بعد یہ تصویر ایرانی دفتر خارجہ نے جاری کی (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران اور اسرائیل فوری طور پر ایک دوسرے کے خلاف حملے روکیں: ٹرمپ\n\nحملہ آوروں کو آج رات جواب مل گیا: مشیر ایرانی سپریم لیڈر\n\nامریکہ میں اسرائیلی جاسوسی کا ’انتہائی سنگین‘ خطرہ: رپورٹ\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ سے پیغامات اور رابطوں کا تبادلہ جاری: ایران\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ سے پیغامات اور رابطوں کا تبادلہ جاری: ایران"
}