External Publication
Visit Post

وینزویلا زلزلہ: ملبے سے آٹھ روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

Independent Urdu [Unofficial] July 2, 2026
Source

وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ملبے تلے آٹھ دن سے پھنسے ایک سکیورٹی گارڈ کو جمعرات کے روز بین الاقوامی امدادی ٹیم نے کامیابی سے زندہ نکال لیا، جس کا مشاہدہ اے ایف پی کے صحافیوں نے کیا۔

43 سالہ ہرنان گل ریاست لا گوائیرا کے ساحلی علاقے کاتیا لا مار میں واقع ایک سات منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے، جہاں وہ ملازمت کرتے تھے۔ یہ علاقہ زلزلوں کے باعث شدید تباہی کا شکار ہوا تھا۔

تین روز تک انتہائی احتیاط سے کھدائی کے بعد امدادی کارکنوں نے گل کو سٹریچر پر ملبے سے باہر نکالا۔

کامیاب ریسکیو پر امدادی کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور گلے ملتے نظر آئے۔ بعد ازاں انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس پیچیدہ ریسکیو آپریشن میں وینزویلا، چلی، امریکہ، پرتگال، کوسٹا ریکا، ایل سلواڈور اور میکسیکو سمیت سات ممالک کے امدادی اہلکاروں نے حصہ لیا۔

کارروائی کے آخری مرحلے میں دو امدادی کارکن اس تین میٹر طویل سرنگ میں داخل ہوئے جو متاثرہ شخص تک پہنچنے کے لیے بنائی گئی تھی، جبکہ عمارت کی پارکنگ میں تقریباً 30 افراد ملبہ ہٹانے کے لیے مسلسل کام کرتے رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امدادی کارکنوں نے ایک دھاتی پلیٹ توڑنے کے لیے ہتھوڑا استعمال کیا، تاہم اس سے قبل قریبی عمارت کے منہدم ہونے کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا تھا۔

پورے آپریشن کے دوران ہرنان گل کو پانی فراہم کیا جاتا رہا، جبکہ ایک نلی کے ذریعے انہیں مسلسل ہوا بھی پہنچائی جاتی رہی۔

موقع پر موجود ایک امدادی کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’میں نے اس سے زیادہ مشکل ریسکیو کارروائی کبھی نہیں دیکھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس سے پہلے اتنی طویل ریسکیو کارروائی کبھی ہوئی بھی ہے یا نہیں۔‘

دوسری جانب وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے بدھ کو بتایا کہ زلزلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 2,295 ہو گئی ہے، جبکہ 11,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وینزویلا

زلزلہ

ریسکیو

موقعے پر موجود ایک امدادی کارکن کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس سے زیادہ مشکل ریسکیو کارروائی کبھی نہیں دیکھی۔‘

اے ایف پی

جمعرات, جولائی 2, 2026 - 19:00

Main image:

یکم جولائی، 2026 کی اس تصویر میں وینزویلا کی ریاست لا گوائیرا میں زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائی میں مصروف ہیں(اے ایف پی)

امریکہ

type:

news

related nodes:

وینزویلا: زلزلے میں اموات کی تعداد 900 سے زیادہ، ہزاروں لاپتہ

وینزویلا میں زلزلے سے 235 اموات، ہزاروں لاپتہ

وینزویلا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 188 ہو گئی، 1500 سے زیادہ زخمی

وینزویلا آپریشن: امریکی فوجی پر شرط لگا کر لاکھوں ڈالر کمانے کا الزام

SEO Title:

وینزویلا زلزلہ: ملبے سے آٹھ روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...