External Publication
Visit Post

شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 21 عسکریت پسند مارے گئے: فوج

Independent Urdu [Unofficial] June 13, 2026
Source

پاکستانی فوج نے ہفتے کو کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گذشتہ 72 گھنٹے کے دوران عسکریت پسندوں کے خلاف کاررروائیوں میں ’انڈین حمایت یافتہ‘ 21 عسکریت پسند مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتے کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائیاں میران شاہ اور اس کے گردونواح میں کی گئیں، جہاں ’خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘

پاکستانی حکام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے ’فتنۃ الخوارج‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں، جن کے بارے میں اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ اس کے جنگجو افغانستان میں مقیم ہیں اور انہیں افغان طالبان اور انڈیا کی حمایت حاصل ہے، تاہم کابل اور نئی دہلی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ 72 گھنٹے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد انڈین حمایت یافتہ 21 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا، جن میں ’چار خوارجی سرغنہ‘ خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق مارے جانے والے ’سرغنہ متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے باعث انتہائی مطلوب تھے، جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کا قتل شامل ہے۔‘

بیان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ان انتہائی مہارت اور درستی پر مبنی کارروائیوں میں48 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق: ’مارے جانے والے عسکریت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جو متعدد دہشت گرد سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں فعال طور پر ملوث رہے ہیں۔‘

مزید کہا گیا کہ ’علاقوں میں چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن مہم جاری رہیں گی، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل کارروائی پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔‘

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘

دوسری جانب وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔‘

آئی ایس پی آر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان

شمالی وزیرستان

خیبر پختونخوا

عسکریت پسندی

پاکستانی فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران عسکریت پسندوں کے خلاف کاررروائیوں میں ’انڈین حمایت یافتہ‘ 21 عسکریت پسند مارے گئے۔

انڈپینڈنٹ اردو

ہفتہ, جون 13, 2026 - 13:15

Main image:

18 اکتوبر 2017 کو پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں واقع کِٹن آرچرڈ پوسٹ پر افغان سرحد کے ساتھ نئی نصب کی گئی باڑ کے قریب پاکستانی فوجی پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان

type:

news

related nodes:

’ افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا: پاکستان

علم ہے ’خوارجیوں‘ کو کن ممالک سے مدد مل رہی ہے: وزیراعظم

شمالی وزیرستان میں 27 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

شمالی وزیرستان میں شام کے بعد نقل و حرکت پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

SEO Title:

شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 21 عسکریت پسند مارے گئے: فوج

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...