External Publication
Visit Post

خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 4 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

Independent Urdu [Unofficial] June 4, 2026
Source

پاکستان فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ تین اور چار جون کی درمیانی رات صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار عسکریت پسند مارے گئے۔

پاکستان فوج کے ترجمان محکمے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو عسکریت پسند مارے گئے۔

ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند میں کیا گیا، جس دوران مزید دو عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مرنے والے عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

’یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔‘

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید عسکریت پسند کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان

مہمند

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں کارروائیوں میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔

انڈپینڈنٹ اردو

جمعرات, جون 4, 2026 - 21:15

Main image:

31 جولائی، 2023 کو باجوڑ میں سکیورٹی اہلکار ایک بم دھماکے کے مقام پر کھڑے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان

type:

news

related nodes:

بارکھان میں کارروائی کے دوران سات عسکریت پسند مارے گئے: فوج

خیبر میں کارروائی میں 22 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

بنوں میں آپریشن، 8 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: پولیس

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: بلوچستان حکومت

SEO Title:

خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 4 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...