{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiemcc5bn22uhdrjwrhxv2rh7vs33vt3mjwzoaecaaoe3kcuyjpche",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnilhuqcafn2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreici5tlmztumiymkvar5x7nrqqppc5xdfpiksbw4jn5ovvwsvh5rsq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 155295
  },
  "path": "/node/186174",
  "publishedAt": "2026-06-04T16:35:19.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "خیبر پختونخوا",
    "ڈیرہ اسماعیل خان",
    "مہمند",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ تین اور چار جون کی درمیانی رات صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار عسکریت پسند مارے گئے۔**\n\nپاکستان فوج کے ترجمان محکمے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو عسکریت پسند مارے گئے۔\n\nایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند میں کیا گیا، جس دوران مزید دو عسکریت پسند مارے گئے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ مرنے والے عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔\n\n’یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔‘\n\nآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید عسکریت پسند کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔\n\nخیبر پختونخوا\n\nڈیرہ اسماعیل خان\n\nمہمند\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں کارروائیوں میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, جون 4, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">31 جولائی، 2023 کو باجوڑ میں سکیورٹی اہلکار ایک بم دھماکے کے مقام پر کھڑے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبارکھان میں کارروائی کے دوران سات عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nخیبر میں کارروائی میں 22 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج\n\nبنوں میں آپریشن، 8 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: پولیس\n\nانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: بلوچستان حکومت\n\nSEO Title:\n\nخیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 4 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 4 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج"
}