External Publication
Visit Post

کویت پر ایرانی حملے میں انڈین شہری کی موت: انڈین سفارت خانہ

Independent Urdu [Unofficial] June 3, 2026
Source

کویت میں انڈین سفارت خانے نے کہا ہے کہ آج کویت پر ہونے والے ایرانی حملے میں ایک انڈین شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں انڈین سفارت خانے نے لکھا کہ ’کویت میں انڈین سفارت خانہ آج کویت کے ہوائی اڈے پر حملے کے باعث ایک انڈین شہری کے المناک انتقال پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

’سفارت خانہ سوگوار خاندان سے رابطے میں ہے اور کویتی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے تاکہ سوگوار خاندان کے ساتھ ساتھ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کی جا سکے۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کویت کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کویت کی سول ایوی ایشن نے بدھ کو کہا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ایرانی حملے کے بعد ایئر ٹریفک اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ فلائٹس کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

کویت سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی حملوں میں کویت ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Embassy of India in Kuwait expresses its deepest condolences at the tragic demise of an Indian national due to an attack on the airport in Kuwait today. The Embassy is in touch with the bereaved family and is closely coordinating with the Kuwaiti authorities to render all…

— India in Kuwait (@indembkwt) June 3, 2026

کونا کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان عبداللہ الراجحی کا کہنا ہے کہ ’ایرانی میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ حکام مقررہ ہنگامی طریقہ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹ رہے ہیں تاکہ عملے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ہوائی اڈے کی سہولیات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

دوسری جانب کویت کی وزارت دفاع نے بھی بدھ کو تصدیق کی کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر ’دشمن ڈرونز‘ نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب گذشتہ رات ملک ایرانی جارحیت کی زد میں آیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارتِ دفاع کے ترجمان سعود العطوان نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

ادھر امریکی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے خلیج میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک لہر کو ’کامیابی سے ناکام بنایا‘ اور ایران کے جزیرہ قشم پر اپنے دفاع میں حملے بھی کیے۔

یہ حالیہ کشیدگی ایسے کئی واقعات کی تازہ ترین کڑی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد بھی یہ تنازع تعطل کا شکار ہے، ایک کمزور جنگ بندی برقرار ہے جبکہ آبنائے ہرمز اب بھی بڑی حد تک بحری آمدورفت کے لیے بند ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے منگل کو ایک بیان میں کہا: ’ایران نے خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم کوئی بھی اپنے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔‘

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے جزیرہ قشم پر حملے کے جواب میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایران

کویت

امریکہ

کویت میں انڈین سفارت خانے نے کہا ہے کہ آج کویت پر ہونے والے ایرانی حملے میں ایک انڈین شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

بدھ, جون 3, 2026 - 17:15

Main image:

کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی یکم جون 2026 کو مرحلہ وار بحالی کے بعد مسافروں کو دیکھا جا سکتے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

دنیا

type:

news

related nodes:

امریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار

لبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا

امریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ

SEO Title:

کویت پر ایرانی حملے میں انڈین شہری کی موت: انڈین سفارت خانہ

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...