External Publication
Visit Post

ہوائی اڈے پر حملے کے بعد کویت نے دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

Independent Urdu [Unofficial] June 3, 2026
Source

سعودی عرب اور قطر نے بدھ کو ایک بیان میں بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مملکت ’برادر ملک سلطنت بحرین اور برادر ملک ریاست کویت کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بزدلانہ ایرانی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

’اس جارحیت میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کی متعدد اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا اور متعدد زخمی ہوئے۔‘

#بيان | تعرب وزارة الخارجية عن إدانة المملكة العربية السعودية واستنكارها بأشد العبارات للاعتداء الإيراني الغاشم والانتهاك السافر لسيادة مملكة البحرين الشقيقة ودولة الكويت الشقيقة، بما في ذلك استهداف مطار الكويت وعدد من منشآتها الحيوية، والتي أدت إلى وفاة شخص وإصابة آخرين. pic.twitter.com/ZPuw8z6sjx

— وزارة الخارجية (@KSAMOFA) June 3, 2026

قطر نے اپنے بیان میں ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ’قطر ان حملوں کو دونوں ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی، 1949 کے جینیوا کنونشنز اور ان کے اضافی پروٹوکولز کی کھلی خلاف ورزی، نیز بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں، خصوصاً شہریوں اور شہری تنصیبات کو فوجی تنازعات میں نشانہ بنانے کی ممانعت اور اندھا دھند حملوں کی پابندی، کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔‘

ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق کویت نے بدھ کو ایرانی ڈرونز کی جانب سے ایک ٹرمینل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچانے، ایک شخص کی موت اور مسافروں و ملازمین سمیت 63 افراد کو زخمی ہونے کے بعد اپنے مرکزی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ ’متعدد جارحانہ ڈرونز‘ نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ٹرمینل کو نشانہ بنایا۔

وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے بتایا کہ کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ انڈین سفارت خانے نے تصدیق کی کہ مرنے والا شہری انڈین تھا۔

کویت کی وزارت خارجہ نے کہا ان کا ملک ایران کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور وہ ان حملوں کو ’نہ قبول کرے گا اور نہ ہی برداشت کرے گا۔‘

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ہوائی اڈے کو بعد میں جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔

دو ایرانی سفارت کاروں کی ملک بدری

کویت نے ہوائی اڈے پر حملے کے بعد ایرانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیر خارجہ حمد سلیمان المشعان نے کویت میں ایران کے ناظم الامور حامد حمید یعقوبی فر کو طلب کیا اور انہیں ایک سرکاری احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

بیان کے مطابق احتجاجی مراسلے میں ایران کے مسلسل حملوں پر شدید اعتراض کیا گیا اور اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا کہ ملک میں ایرانی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دے کر زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میزائل اور ڈرون تباہ

دریں اثنا، امریکی فوج نے کہا کہ ایران نے کویت پر دو میزائل داغے جو راستے میں تباہ ہو گئے اور اس نے ملک میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے والے ’متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔‘

بيان رقم (64)

صادر عن المتحدث الرسمي لوزارة الدفاع العقيد الركن سعود عبدالعزيز العطوان

رصدت وتعاملت القوات المسلحة منذ فجر اليوم مع عدد (13) صاروخاً باليستياً معادياً داخل المجال الجوي الكويتي، وتم اعتراضها فوق عدد من المناطق السكنية، مما أسفر عن سقوط بعض الشظايا.

كما رصدت… pic.twitter.com/fWyEEW93Iu

— KUWAIT ARMY - الجيش الكويتي (@KuwaitArmyGHQ) June 3, 2026

فوج نے یہ بھی بتایا کہ امریکی اور بحرینی افواج نے خلیجی سلطنت کی طرف آنے والے میزائلوں کو فضا میں ہی روک دیا، جو امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

بحرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے ایران کی طرف سے داغے گئے تین میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران کی نیم فوجی پاسداران انقلاب نے اعتراف کیا کہ اس نے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر اور ایک دوسرے ملک میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم اس نے کویت کا نام نہیں لیا۔

امریکہ اور ایران دونوں نے کہا کہ وہ گذشتہ حملوں یا حملوں کی کوششوں کا بدلہ لے رہے تھے۔

امریکی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں قشم جزیرے پر واقع ایک ایرانی فوجی گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن پر حملے کیے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے قشم جزیرے پر امریکی حملوں کی مذمت کی، جہاں اس کا کہنا ہے کہ ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا اور دیگر گذشتہ حملوں کی بھی مذمت کی۔

ان حملوں کے بعد ایک سینیئر اماراتی سفارت کار نے ایران کے خلاف ’ایک مضبوط، متحد اور یکجا خلیجی موقف‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

انور گرگاش نے ایکس پر لکھا ’یہ جارحیت کسی ایک مخصوص ریاست کو نشانہ نہیں بناتی، بلکہ ہم سب کو نشانہ بناتی ہے۔‘

ایران

پاسداران انقلاب

امریکہ

سعودی عرب

کویت

بحرین

دوسری جانب سعودی عرب نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں کویت کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

بدھ, جون 3, 2026 - 19:30

Main image:

یکم اپریل، 2026 کو کویت کے ہوائی اڈے پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

ایشیا

jw id:

lGBtnfSy

type:

video

related nodes:

کویت پر ایرانی حملے میں انڈین شہری کی موت: انڈین سفارت خانہ

پاکستان، سعودی وزرائے داخلہ کا علاقائی سکیورٹی پر گفتگو

امریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار

ایران کے سپریم لیڈر زندہ اور سرگرم ہیں: امریکی وزیر خارجہ

SEO Title:

ہوائی اڈے پر حملے کے بعد کویت نے دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...