{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibo3qovfjoscrmdicbrfhishmaibhe54hvjcrujrhsiqavna5646y",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnfudhhve7z2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia7iiojaj5wrgfarquincrunfb6cv4vi2tgwf5ng2jbbg7ueb4ohe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 142253
  },
  "path": "/node/186152",
  "publishedAt": "2026-06-03T07:06:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "June 3, 2026",
    "ایران",
    "کویت",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@indembkwt"
  ],
  "textContent": "**کویت میں انڈین سفارت خانے نے کہا ہے کہ آج کویت پر ہونے والے ایرانی حملے میں ایک انڈین شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔**\n\nایکس پر جاری بیان میں انڈین سفارت خانے نے لکھا کہ ’کویت میں انڈین سفارت خانہ آج کویت کے ہوائی اڈے پر حملے کے باعث ایک انڈین شہری کے المناک انتقال پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔\n\n’سفارت خانہ سوگوار خاندان سے رابطے میں ہے اور کویتی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے تاکہ سوگوار خاندان کے ساتھ ساتھ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کی جا سکے۔‘\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کویت کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔\n\nاس سے قبل کویت کی سول ایوی ایشن نے بدھ کو کہا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ایرانی حملے کے بعد ایئر ٹریفک اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ فلائٹس کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔\n\nکویت سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی حملوں میں کویت ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔\n\n> Embassy of India in Kuwait expresses its deepest condolences at the tragic demise of an Indian national due to an attack on the airport in Kuwait today. The Embassy is in touch with the bereaved family and is closely coordinating with the Kuwaiti authorities to render all…\n>\n> — India in Kuwait (@indembkwt) June 3, 2026\n\nکونا کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان عبداللہ الراجحی کا کہنا ہے کہ ’ایرانی میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ حکام مقررہ ہنگامی طریقہ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹ رہے ہیں تاکہ عملے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ہوائی اڈے کی سہولیات کو محفوظ رکھا جا سکے۔\n\nدوسری جانب کویت کی وزارت دفاع نے بھی بدھ کو تصدیق کی کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر ’دشمن ڈرونز‘ نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب گذشتہ رات ملک ایرانی جارحیت کی زد میں آیا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزارتِ دفاع کے ترجمان سعود العطوان نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔\n\nادھر امریکی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے خلیج میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک لہر کو ’کامیابی سے ناکام بنایا‘ اور ایران کے جزیرہ قشم پر اپنے دفاع میں حملے بھی کیے۔\n\nیہ حالیہ کشیدگی ایسے کئی واقعات کی تازہ ترین کڑی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد بھی یہ تنازع تعطل کا شکار ہے، ایک کمزور جنگ بندی برقرار ہے جبکہ آبنائے ہرمز اب بھی بڑی حد تک بحری آمدورفت کے لیے بند ہے۔\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے منگل کو ایک بیان میں کہا: ’ایران نے خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم کوئی بھی اپنے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔‘\n\nسرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے جزیرہ قشم پر حملے کے جواب میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔\n\nایران\n\nکویت\n\nامریکہ\n\nکویت میں انڈین سفارت خانے نے کہا ہے کہ آج کویت پر ہونے والے ایرانی حملے میں ایک انڈین شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 3, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p>کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی یکم جون 2026 کو مرحلہ وار بحالی کے بعد مسافروں کو دیکھا جا سکتے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار\n\nلبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا\n\nامریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nکویت پر ایرانی حملے میں انڈین شہری کی موت: انڈین سفارت خانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "کویت پر ایرانی حملے میں انڈین شہری کی موت: انڈین سفارت خانہ"
}