{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigndkcqzrapc6kcmf7xkc2etprhbdbr4dp42zkbz5ykvxpfg7454i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnfucry3k5z2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif3547r6wshzqsw4cnqdbfaszuzeh4fwdaazmd4hfbbxb3tdljptq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 101178
},
"path": "/node/186157",
"publishedAt": "2026-06-03T12:26:07.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بيان",
"pic.twitter.com/ZPuw8z6sjx",
"June 3, 2026",
"pic.twitter.com/fWyEEW93Iu",
"ایران",
"پاسداران انقلاب",
"امریکہ",
"سعودی عرب",
"کویت",
"بحرین",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"video",
"@KSAMOFA",
"@KuwaitArmyGHQ"
],
"textContent": "**سعودی عرب اور قطر نے بدھ کو ایک بیان میں بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔**\n\nسعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مملکت ’برادر ملک سلطنت بحرین اور برادر ملک ریاست کویت کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بزدلانہ ایرانی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔\n\n’اس جارحیت میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کی متعدد اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا اور متعدد زخمی ہوئے۔‘\n\n> #بيان | تعرب وزارة الخارجية عن إدانة المملكة العربية السعودية واستنكارها بأشد العبارات للاعتداء الإيراني الغاشم والانتهاك السافر لسيادة مملكة البحرين الشقيقة ودولة الكويت الشقيقة، بما في ذلك استهداف مطار الكويت وعدد من منشآتها الحيوية، والتي أدت إلى وفاة شخص وإصابة آخرين. pic.twitter.com/ZPuw8z6sjx\n>\n> — وزارة الخارجية (@KSAMOFA) June 3, 2026\n\nقطر نے اپنے بیان میں ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ’قطر ان حملوں کو دونوں ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی، 1949 کے جینیوا کنونشنز اور ان کے اضافی پروٹوکولز کی کھلی خلاف ورزی، نیز بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں، خصوصاً شہریوں اور شہری تنصیبات کو فوجی تنازعات میں نشانہ بنانے کی ممانعت اور اندھا دھند حملوں کی پابندی، کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔‘\n\n**ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند**\n\nخبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق کویت نے بدھ کو ایرانی ڈرونز کی جانب سے ایک ٹرمینل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچانے، ایک شخص کی موت اور مسافروں و ملازمین سمیت 63 افراد کو زخمی ہونے کے بعد اپنے مرکزی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا۔\n\nکویتی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ ’متعدد جارحانہ ڈرونز‘ نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ٹرمینل کو نشانہ بنایا۔\n\nوزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے بتایا کہ کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ انڈین سفارت خانے نے تصدیق کی کہ مرنے والا شہری انڈین تھا۔\n\nکویت کی وزارت خارجہ نے کہا ان کا ملک ایران کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور وہ ان حملوں کو ’نہ قبول کرے گا اور نہ ہی برداشت کرے گا۔‘\n\nسول ایوی ایشن حکام کے مطابق ہوائی اڈے کو بعد میں جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔\n\n**دو ایرانی سفارت کاروں کی ملک بدری**\n\nکویت نے ہوائی اڈے پر حملے کے بعد ایرانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔\n\nکویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیر خارجہ حمد سلیمان المشعان نے کویت میں ایران کے ناظم الامور حامد حمید یعقوبی فر کو طلب کیا اور انہیں ایک سرکاری احتجاجی مراسلہ تھمایا۔\n\nبیان کے مطابق احتجاجی مراسلے میں ایران کے مسلسل حملوں پر شدید اعتراض کیا گیا اور اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا کہ ملک میں ایرانی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔\n\nاس سلسلے میں ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دے کر زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔\n\n**میزائل اور ڈرون تباہ**\n\nدریں اثنا، امریکی فوج نے کہا کہ ایران نے کویت پر دو میزائل داغے جو راستے میں تباہ ہو گئے اور اس نے ملک میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے والے ’متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔‘\n\n> بيان رقم (64)\n>\n> صادر عن المتحدث الرسمي لوزارة الدفاع\n> العقيد الركن سعود عبدالعزيز العطوان\n>\n> رصدت وتعاملت القوات المسلحة منذ فجر اليوم مع عدد (13) صاروخاً باليستياً معادياً داخل المجال الجوي الكويتي، وتم اعتراضها فوق عدد من المناطق السكنية، مما أسفر عن سقوط بعض الشظايا.\n>\n> كما رصدت… pic.twitter.com/fWyEEW93Iu\n>\n> — KUWAIT ARMY - الجيش الكويتي (@KuwaitArmyGHQ) June 3, 2026\n\nفوج نے یہ بھی بتایا کہ امریکی اور بحرینی افواج نے خلیجی سلطنت کی طرف آنے والے میزائلوں کو فضا میں ہی روک دیا، جو امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈ کوارٹر ہے۔\n\nبحرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے ایران کی طرف سے داغے گئے تین میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران کی نیم فوجی پاسداران انقلاب نے اعتراف کیا کہ اس نے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر اور ایک دوسرے ملک میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم اس نے کویت کا نام نہیں لیا۔\n\nامریکہ اور ایران دونوں نے کہا کہ وہ گذشتہ حملوں یا حملوں کی کوششوں کا بدلہ لے رہے تھے۔\n\nامریکی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں قشم جزیرے پر واقع ایک ایرانی فوجی گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن پر حملے کیے۔\n\nایران کی وزارت خارجہ نے قشم جزیرے پر امریکی حملوں کی مذمت کی، جہاں اس کا کہنا ہے کہ ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا اور دیگر گذشتہ حملوں کی بھی مذمت کی۔\n\nان حملوں کے بعد ایک سینیئر اماراتی سفارت کار نے ایران کے خلاف ’ایک مضبوط، متحد اور یکجا خلیجی موقف‘ کا مطالبہ کیا ہے۔\n\nانور گرگاش نے ایکس پر لکھا ’یہ جارحیت کسی ایک مخصوص ریاست کو نشانہ نہیں بناتی، بلکہ ہم سب کو نشانہ بناتی ہے۔‘\n\nایران\n\nپاسداران انقلاب\n\nامریکہ\n\nسعودی عرب\n\nکویت\n\nبحرین\n\nدوسری جانب سعودی عرب نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں کویت کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 3, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>یکم اپریل، 2026 کو کویت کے ہوائی اڈے پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nlGBtnfSy\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکویت پر ایرانی حملے میں انڈین شہری کی موت: انڈین سفارت خانہ\n\nپاکستان، سعودی وزرائے داخلہ کا علاقائی سکیورٹی پر گفتگو\n\nامریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار\n\nایران کے سپریم لیڈر زندہ اور سرگرم ہیں: امریکی وزیر خارجہ\n\nSEO Title:\n\nہوائی اڈے پر حملے کے بعد کویت نے دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ہوائی اڈے پر حملے کے بعد کویت نے دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا"
}