External Publication
Visit Post

اسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، مارچ سے اب تک حملوں میں 3,412 اموات

Independent Urdu [Unofficial] May 31, 2026
Source

لبنان میں اتوار کو تاریخی قلعے شقيف پر اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے بعد فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا ’لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل اور لبنانی علاقے پر اس کے بڑھتے ہوئے قبضے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔‘

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی لبنان میں کارروائیوں کے دائرہ کار میں اضافے اور لبنانی سرزمین میں مزید پیش قدمی پر فرانس کو شدید تشویش ہے۔

Jean-Noël Barrot: "J'ai demandé une réunion d'urgence du conseil de sécurité des Nations unies" sur les affrontements entre le Liban et Israël

"Rien ne peut justifier la prolongation militaire des opérations israéliennes au Liban", ajoute le ministre des Affaires étrangères pic.twitter.com/LwAv4tdDPG

— BFM (@BFMTV) May 31, 2026

فرانس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اسرائیلی فوج نے آج کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں قلعہ شقيف پر قبضہ کر لیا جو نبطیہ شہر کے قریب کئی دنوں سے جاری شدید اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ہوا۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق قلعہ شقيف صلیبی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اب تک کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,412 ہو گئی جبکہ 10,269 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ مجموعی اعداد و شمار دو مارچ سے 31 مئی کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ 17 اپریل سے لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی نافذ ہے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

اسرائیل کی تازہ پیش قدمی اس وقت سامنے آئی جب واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری ہیں اور اگلا دور دو اور تین جون کو امریکی محکمہ خارجہ میں طے ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر جاری کی جس میں اسرائیلی فوجی قلعے کے باہر چلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے لکھا کہ قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس قلعے پر اس سے پہلے 1982 میں قبضہ کیا تھا اور 2000 میں لبنان سے انخلا تک اسے اپنے کنٹرول میں رکھا تھا۔

لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے ہفتے کو اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے بعد کہا تھا کہ یہ ’زمین کو جلا دینے کی پالیسی‘ ہے۔

نواف سلام نے مزید کہا کہ ملک ایک ’خطرناک کشیدگی‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور زور دیا کہ ’فوری اور حقیقی جنگ بندی‘ کی ضرورت ہے۔

ٹیلی وژن خطاب میں لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے کہا کہ اسرائیل ’قصبوں اور دیہات کو تباہ کر رہا ہے اور ان کے باشندوں کو جلاوطنی پر مجبور کر رہا ہے۔‘

لبنان

اسرائیل

فرانس

لبنان میں اتوار کو تاریخی قلعہ شقيف پر اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے بعد فرانس نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا۔

انڈپینڈنٹ اردو

اتوار, مئی 31, 2026 - 21:00

Main image:

31 مئی، 2026 کو جنوبی لبنان میں تاریخی قلعے شقيف پر اسرائیلی پرچم لہرا رہا ہے (اے ایف پی)

دنیا

type:

news

related nodes:

اسرائیلی فوج کا لبنان میں لبنان میں اتوار کو قلعہ شقيف پر قبضے کا دعویٰ

اسرائیلی فضائی حملے سے 7 افراد کی موت، لبنانی آرمی چیف کی امریکی جنرل سے ملاقات

لبنان میں حضرت عیسیٰ کا مجمسہ توڑنے والا ہمارا فوجی ہے: اسرائیل

اسرائیل اور لبنان میں متوقع مذاکرات، ہم کیا جانتے ہیں؟

SEO Title:

اسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، مارچ سے اب تک حملوں میں 3,412 اموات

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...