اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا ہے کہ اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا۔
انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں کہا ہے کہ اسرائیل بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، جبکہ جو فوجی دستے پہلے ہی روانہ ہو چکے تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔
Screenshot 2026-06-01 234220.png
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ’انتہائی نتیجہ خیز‘ گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی اور جو دستے راستے میں تھے انہیں بھی واپس موڑ دیا گیا ہے۔‘
Screenshot 2026-06-01 234232.png
ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ پر حملہ نہیں کرے گا اور حزب اللہ بھی اسرائیل پر کوئی حملہ نہیں کرے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اگلی پوسٹ میں یہ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزرفتاری سے جاری ہیں۔
قبل ازاں یورپی یونین نے بھی پیر کو اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے۔
یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے سٹریٹجک اہمیت کے حامل اور تاریخی قلعہ شقیف پر قبضہ کر لیا اور جنوبی بیروت پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا۔
یورپی یونین کے ترجمان انوائر ال انونی نے کہا ’ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لبنان میں اپنی فوجی کشیدگی کو روکے اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ
ایران
بیروت
لبنان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں بیروت میں کوئی فوج نہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ جو فوجی دستے پہلے ہی روانہ ہو چکے تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
سوموار, جون 1, 2026 - 23:15
Main image:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 مئی 2026 کو سٹرلنگ، ورجینیا میں اپنے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں گولف کھیلنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس واپس آ رہے ہیں (برینڈن سمیالوسکی / اے ایف پی)
امریکہ
type:
news
related nodes:
لبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا
اسرائیل، لبنان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کی نئی تجاویز
بارہویں صدی میں تعمیر ہونے والا لبنان کا قلعہ شقیف آج بھی اہم کیوں ہے؟
اسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، مارچ سے اب تک حملوں میں 3,412 اموات
SEO Title:
اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere