{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreievao6upp25ysso4zzztxyltgomofke3bkkjaa5lm5wx74jglvm6a",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn6mvxuhrbv2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidqroazzjckomzqswborjab6foykhntu6c2nhl33cmvtrprn7c554"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 124230
  },
  "path": "/node/186115",
  "publishedAt": "2026-05-31T12:16:33.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/LwAv4tdDPG",
    "May 31, 2026",
    "لبنان",
    "اسرائیل",
    "فرانس",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@BFMTV"
  ],
  "textContent": "**لبنان میں اتوار کو تاریخی قلعے شقيف پر اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے بعد فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔**\n\nفرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔\n\nانہوں نے کہا ’لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل اور لبنانی علاقے پر اس کے بڑھتے ہوئے قبضے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔‘\n\nفرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی لبنان میں کارروائیوں کے دائرہ کار میں اضافے اور لبنانی سرزمین میں مزید پیش قدمی پر فرانس کو شدید تشویش ہے۔\n\n> Jean-Noël Barrot: \"J'ai demandé une réunion d'urgence du conseil de sécurité des Nations unies\" sur les affrontements entre le Liban et Israël\n>\n> \"Rien ne peut justifier la prolongation militaire des opérations israéliennes au Liban\", ajoute le ministre des Affaires étrangères pic.twitter.com/LwAv4tdDPG\n>\n> — BFM (@BFMTV) May 31, 2026\n\nفرانس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔\n\nاسرائیلی فوج نے آج کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں قلعہ شقيف پر قبضہ کر لیا جو نبطیہ شہر کے قریب کئی دنوں سے جاری شدید اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ہوا۔\n\nخبر رساں ادارے اے پی کے مطابق قلعہ شقيف صلیبی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔\n\nلبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اب تک کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,412 ہو گئی جبکہ 10,269 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔\n\nوزارت کے مطابق یہ مجموعی اعداد و شمار دو مارچ سے 31 مئی کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ 17 اپریل سے لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی نافذ ہے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔\n\nاسرائیل کی تازہ پیش قدمی اس وقت سامنے آئی جب واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری ہیں اور اگلا دور دو اور تین جون کو امریکی محکمہ خارجہ میں طے ہے۔\n\nاسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر جاری کی جس میں اسرائیلی فوجی قلعے کے باہر چلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے لکھا کہ قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرایا گیا ہے۔\n\nاسرائیلی فوج نے اس قلعے پر اس سے پہلے 1982 میں قبضہ کیا تھا اور 2000 میں لبنان سے انخلا تک اسے اپنے کنٹرول میں رکھا تھا۔\n\nلبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے ہفتے کو اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے بعد کہا تھا کہ یہ ’زمین کو جلا دینے کی پالیسی‘ ہے۔\n\nنواف سلام نے مزید کہا کہ ملک ایک ’خطرناک کشیدگی‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور زور دیا کہ ’فوری اور حقیقی جنگ بندی‘ کی ضرورت ہے۔\n\nٹیلی وژن خطاب میں لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے کہا کہ اسرائیل ’قصبوں اور دیہات کو تباہ کر رہا ہے اور ان کے باشندوں کو جلاوطنی پر مجبور کر رہا ہے۔‘\n\nلبنان\n\nاسرائیل\n\nفرانس\n\nلبنان میں اتوار کو تاریخی قلعہ شقيف پر اسرائیلی قبضے اور جارحیت کے بعد فرانس نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 31, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">31 مئی، 2026 کو جنوبی لبنان میں تاریخی قلعے شقيف پر اسرائیلی پرچم لہرا رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیلی فوج کا لبنان میں لبنان میں اتوار کو قلعہ شقيف پر قبضے کا دعویٰ\n\nاسرائیلی فضائی حملے سے 7 افراد کی موت، لبنانی آرمی چیف کی امریکی جنرل سے ملاقات\n\nلبنان میں حضرت عیسیٰ کا مجمسہ توڑنے والا ہمارا فوجی ہے: اسرائیل\n\nاسرائیل اور لبنان میں متوقع مذاکرات، ہم کیا جانتے ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، مارچ سے اب تک حملوں میں 3,412 اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "اسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، مارچ سے اب تک حملوں میں 3,412 اموات"
}