مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، انگلس نئے کپتان
آسٹریلوی کپتان مچل مارش زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
ان کی جگہ اب وکٹ کیپر بیٹر جاش انگلس کپتانی کریں گے۔
مارش انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔
انہوں نے ہفتے کو لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ نہیں کھیلا اور علاج کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔
مارش کے بعد آسٹریلیا کے باقاعدہ ون ڈے کپتان پیٹ کمنز بھی پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، جو ہفتے کو راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے۔
انگلس 24 دسمبر، 2025 کو میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے (اے ایف پی)
کمنز اس ہفتے آئی پی ایل پلے آف میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کی رات بیان میں کہا ’مارش مزید معائنے اور علاج کے لیے پرتھ میں ہی رہیں گے۔ ان کی بنگلہ دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے دستیابی بعد میں طے کی جائے گی۔‘
تیسرے نمبر کے متبادل کپتان ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل مصروفیات کے باعث پاکستان کے دورے کے لیے منتخب نہیں کیے گئے، جس کے بعد قیادت کی ذمہ داری چوتھے نمبر پر موجود انگلس کے سپرد کر دی گئی۔
انگلس اس سے قبل صرف ایک بار آسٹریلیا کی قیادت کر چکے ہیں، وہ بھی پاکستان کے خلاف نومبر 2024 میں پرتھ میں۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلیا نو جون سے بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچ کھیلے گا، جس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔
آسٹریلیا
پاکستان کرکٹ
انگلس اس سے قبل صرف ایک بار آسٹریلیا کی قیادت کر چکے ہیں، وہ بھی نومبر 2024 کو پاکستان کے خلاف پرتھ میں۔
اے ایف پی
بدھ, مئی 27, 2026 - 09:00
Main image:
مارش یکم فروری، 2026 کو لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بولڈ ہو رہے ہیں (اے ایف پی)
کرکٹ
type:
news
related nodes:
بگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں
پیٹ کمنز نے کن 2 بولرز کو کسی بھی ’کپتان کا خواب‘ قرار دیا
15 سالہ سوریہ ونشی کی دھواں دار اننگز، جسٹن لینگر بھی داد دینے پر مجبور
کرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی
SEO Title:
مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، انگلس نئے کپتان
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere