{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihplhh7hejnlfsmhob2qtthhk4vfaf2yaqofx67wz2d6oqkj2ms7i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmuebnnmisy2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic7uj7sdniconkphooefm5oroogk63djuepawlgoqoabnznz7wrae"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 94137
},
"path": "/node/186060",
"publishedAt": "2026-05-27T04:11:50.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آسٹریلیا",
"پاکستان کرکٹ",
"اے ایف پی",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**آسٹریلوی کپتان مچل مارش زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔**\n\nان کی جگہ اب وکٹ کیپر بیٹر جاش انگلس کپتانی کریں گے۔\n\nمارش انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔\n\nانہوں نے ہفتے کو لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ نہیں کھیلا اور علاج کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔\n\nمارش کے بعد آسٹریلیا کے باقاعدہ ون ڈے کپتان پیٹ کمنز بھی پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، جو ہفتے کو راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے۔\n\nانگلس 24 دسمبر، 2025 کو میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nکمنز اس ہفتے آئی پی ایل پلے آف میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nکرکٹ آسٹریلیا نے منگل کی رات بیان میں کہا ’مارش مزید معائنے اور علاج کے لیے پرتھ میں ہی رہیں گے۔ ان کی بنگلہ دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے دستیابی بعد میں طے کی جائے گی۔‘\n\nتیسرے نمبر کے متبادل کپتان ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل مصروفیات کے باعث پاکستان کے دورے کے لیے منتخب نہیں کیے گئے، جس کے بعد قیادت کی ذمہ داری چوتھے نمبر پر موجود انگلس کے سپرد کر دی گئی۔\n\nانگلس اس سے قبل صرف ایک بار آسٹریلیا کی قیادت کر چکے ہیں، وہ بھی پاکستان کے خلاف نومبر 2024 میں پرتھ میں۔\n\nپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلیا نو جون سے بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچ کھیلے گا، جس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔\n\nآسٹریلیا\n\nپاکستان کرکٹ\n\nانگلس اس سے قبل صرف ایک بار آسٹریلیا کی قیادت کر چکے ہیں، وہ بھی نومبر 2024 کو پاکستان کے خلاف پرتھ میں۔\n\nاے ایف پی\n\nبدھ, مئی 27, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p>مارش یکم فروری، 2026 کو لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بولڈ ہو رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں\n\nپیٹ کمنز نے کن 2 بولرز کو کسی بھی ’کپتان کا خواب‘ قرار دیا\n\n15 سالہ سوریہ ونشی کی دھواں دار اننگز، جسٹن لینگر بھی داد دینے پر مجبور\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nSEO Title:\n\nمارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، انگلس نئے کپتان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، انگلس نئے کپتان"
}