پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف
راولپنڈی میں اتوار کو کھیلے گئے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 45ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو رن شا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ میتھیو کوہنمین نے 24 رنز بنائے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کے بولنگ اٹیک نے آسٹریلین بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا۔ ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر عرفات منہاس نے صرف 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا، اور ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل یہ اعزاز صرف آسٹریلیا اور انڈیا کو حاصل تھا۔
قومی کپتان شاہین آفریدی نے اس موقعے کو ٹیم کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزارواں ون ڈے کھیلنا اعزاز ہے اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس تاریخی میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کی جائے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہین آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابراعظم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔ نوجوان فاسٹ بولر عرفات منہاس نے اس میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔
پاکستان
آسٹریلیا
کرکٹ
ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عرفات منہاس نے صرف 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں
انڈپینڈنٹ اردو
ہفتہ, مئی 30, 2026 - 21:00
Main image:
30 مئی 2026 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر آسٹریلیوی کھلاڑی اولیور پیک رد عمل کا ردعمل (اے ایف پی)
کرکٹ
type:
news
related nodes:
بگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں
کرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی
کیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟
خراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان
SEO Title:
پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere