آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نافذ کیا تو ایران سے معاہدہ ممکن نہیں ہوگا: مارکو روبیو
ایران سے جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے: مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نظام نافذ کرتا ہے تو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔
مارکو روبیو جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں کوئی بھی ٹولنگ سسٹم کے حق میں نہیں ہے۔ یہ قابلِ قبول نہیں اور ایسا نہیں ہو سکتا۔‘
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ ’اگر ایران اس منصوبے پر عمل جاری رکھتا ہے تو سفارتی معاہدہ ناممکن ہو جائے گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز میں اس نوعیت کا اقدام پوری دنیا کے لیے خطرہ ہوگا اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔‘
مارکو روبیو نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، جن کا مقصد ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کچھ مثبت اشارے موجود ہیں، لیکن میں ضرورت سے زیادہ پُرامید نہیں ہونا چاہتا۔ آئندہ چند روز میں صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔‘
ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی پر ایران پاکستان کا شگرگزار
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جمعرات کو 20 ایرانی ملاحوں کی واپسی پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گذشتہ جمعے کو اعلان کیا تھا کہ سنگاپور کے قریب سمندری حدود میں امریکہ کی جانب سے ایک جہاز کو تحویل میں لیے جانے کے بعد اس میں موجود 20 ایرانی اور 11 پاکستانی ملاحوں کی وطن واپسی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔
اس حوالے سے اب ایران نے پاکستانی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
I sincerely appreciate the humanitarian and benevolent action of the esteemed Government of Pakistan to pursue the release of 20 Iranian sailors who were in a precarious situation due to the seizure of their ship in Singapore waters. In this regard, I would like to thank the…
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) May 21, 2026
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میں حکومتِ پاکستان کے اس انسانی ہمدردی اور خیرسگالی پر مبنی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جس کے تحت سنگاپور کی سمندری حدود میں جہاز ضبط ہونے کے باعث مشکل صورتحال سے دوچار 20 ایرانی ملاحوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی گئیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزارتِ خارجہ پاکستان، بالخصوص نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور دیگر متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
رضا امیری نے بتایا کہ ’یہ ملاح سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سنگاپور سے اسلام آباد منتقل کیے گئے اور چند گھنٹے قبل اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔‘
ایران: پاکستانی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے دورے پر موجود پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے بدھ کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی تھی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی میڈیا
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسنا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور مشاورت کے سلسلے میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔
پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ ایران سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر مسعود پزشکیان اور جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پاکستانی وزیر داخلہ کا یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان نے جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔
انہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے براہ راست مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے، تاہم پاکستان مسقتل جنگ بندی اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
محسن نقوی کے تہران کے یہ غیر معمولی دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یقین کریں یہ بالکل بارڈر لائن پر ہے۔ اگر ہمیں درست جوابات نہیں ملتے تو معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ ہم کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ معاہدہ ’بہت جلد‘ یا ’چند دنوں میں‘ ہو سکتا ہے، لیکن خبردار کیا کہ تہران کو ’سو فیصد درست جوابات‘ دینے ہوں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران کو ’امریکی فریق کا نقطہ نظر موصول ہو گیا ہے‘ اور وہ اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کے ایرانی مطالبات کو دہرایا۔
پاکستان
ایران
امریکہ
اسلام آباد مذاکرات
فیلڈ مارشل عاصم منیر
مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’دنیا میں کوئی بھی ٹولنگ سسٹم کے حق میں نہیں ہے۔ یہ قابلِ قبول نہیں اور ایسا نہیں ہو سکتا۔‘
انڈپینڈنٹ اردو
جمعرات, مئی 21, 2026 - 20:45
Main image:
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 21 مئی 2026 کو فلوریڈا میں طیارے پر سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (روئٹرز)
پاکستان
type:
news
label:
لائیو اپ ڈیٹس
related nodes:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور
عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
مودی کِلر اور عاصم منیر ایک فائٹر ہیں: صدر ٹرمپ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ہلال جرات، بلاول بھٹو کو نشان امتیاز
SEO Title:
آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نافذ کیا تو ایران سے معاہدہ ممکن نہیں ہوگا: مارکو روبیو
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere