{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicsamkvomckk2r2kyiytjnq5b4v5ocgln2sitgmexbopqpupqqhvi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmfenl5ftvp2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiamwp3rzpoppxkqywbhodl34mciqrdcgr23lmeauag6vciurtybbu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 82732
},
"path": "/node/185994",
"publishedAt": "2026-05-21T06:57:22.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"May 21, 2026",
"پاکستان",
"ایران",
"امریکہ",
"اسلام آباد مذاکرات",
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس",
"@IranAmbPak"
],
"textContent": "**ایران سے جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے: مارکو روبیو**\n\nامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نظام نافذ کرتا ہے تو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔\n\nمارکو روبیو جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں کوئی بھی ٹولنگ سسٹم کے حق میں نہیں ہے۔ یہ قابلِ قبول نہیں اور ایسا نہیں ہو سکتا۔‘\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ ’اگر ایران اس منصوبے پر عمل جاری رکھتا ہے تو سفارتی معاہدہ ناممکن ہو جائے گا۔‘\n\nان کا مزید کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز میں اس نوعیت کا اقدام پوری دنیا کے لیے خطرہ ہوگا اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔‘\n\nمارکو روبیو نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، جن کا مقصد ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’کچھ مثبت اشارے موجود ہیں، لیکن میں ضرورت سے زیادہ پُرامید نہیں ہونا چاہتا۔ آئندہ چند روز میں صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔‘\n\n* * *\n\n**ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی پر ایران پاکستان کا شگرگزار**\n\nپاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جمعرات کو 20 ایرانی ملاحوں کی واپسی پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔\n\nنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گذشتہ جمعے کو اعلان کیا تھا کہ سنگاپور کے قریب سمندری حدود میں امریکہ کی جانب سے ایک جہاز کو تحویل میں لیے جانے کے بعد اس میں موجود 20 ایرانی اور 11 پاکستانی ملاحوں کی وطن واپسی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔\n\nاس حوالے سے اب ایران نے پاکستانی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔\n\n> I sincerely appreciate the humanitarian and benevolent action of the esteemed Government of Pakistan to pursue the release of 20 Iranian sailors who were in a precarious situation due to the seizure of their ship in Singapore waters.\n> In this regard, I would like to thank the…\n>\n> — Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) May 21, 2026\n\nایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میں حکومتِ پاکستان کے اس انسانی ہمدردی اور خیرسگالی پر مبنی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جس کے تحت سنگاپور کی سمندری حدود میں جہاز ضبط ہونے کے باعث مشکل صورتحال سے دوچار 20 ایرانی ملاحوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی گئیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزارتِ خارجہ پاکستان، بالخصوص نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور دیگر متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘\n\nرضا امیری نے بتایا کہ ’یہ ملاح سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سنگاپور سے اسلام آباد منتقل کیے گئے اور چند گھنٹے قبل اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔‘\n\n* * *\n\n**ایران: پاکستانی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات**\n\nایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے دورے پر موجود پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔\n\nاس سے قبل انہوں نے بدھ کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی تھی۔\n\n* * *\n\n**فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی میڈیا**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسنا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے۔\n\nرپورٹ میں کہا گیا کہ یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور مشاورت کے سلسلے میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔\n\nپاکستان کی طرف سے باضابطہ طور فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ ایران سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔\n\nپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر مسعود پزشکیان اور جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔\n\nایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پاکستانی وزیر داخلہ کا یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان نے جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔\n\nانہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے براہ راست مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے، تاہم پاکستان مسقتل جنگ بندی اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔\n\nمحسن نقوی کے تہران کے یہ غیر معمولی دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔\n\n* * *\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n**ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر ہیں: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر ہیں۔\n\nصدر ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یقین کریں یہ بالکل بارڈر لائن پر ہے۔ اگر ہمیں درست جوابات نہیں ملتے تو معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ ہم کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ معاہدہ ’بہت جلد‘ یا ’چند دنوں میں‘ ہو سکتا ہے، لیکن خبردار کیا کہ تہران کو ’سو فیصد درست جوابات‘ دینے ہوں گے۔\n\nدوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران کو ’امریکی فریق کا نقطہ نظر موصول ہو گیا ہے‘ اور وہ اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کے ایرانی مطالبات کو دہرایا۔\n\nپاکستان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nمارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’دنیا میں کوئی بھی ٹولنگ سسٹم کے حق میں نہیں ہے۔ یہ قابلِ قبول نہیں اور ایسا نہیں ہو سکتا۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 21, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 21 مئی 2026 کو فلوریڈا میں طیارے پر سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (روئٹرز)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور\n\nعاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات\n\nمودی کِلر اور عاصم منیر ایک فائٹر ہیں: صدر ٹرمپ\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ہلال جرات، بلاول بھٹو کو نشان امتیاز\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نافذ کیا تو ایران سے معاہدہ ممکن نہیں ہوگا: مارکو روبیو\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نافذ کیا تو ایران سے معاہدہ ممکن نہیں ہوگا: مارکو روبیو"
}