{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie2mzrot3jeisxulzdpw7przorvxgrufhpocrjx6h52rglsc5dxte",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm5zgq55jfo2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihpicl73hyo44i2oyvm7mj4mkaygwkpkz4cnafnyvp7ioj4agxkta"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 48115
  },
  "path": "/node/185952",
  "publishedAt": "2026-05-18T09:15:29.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "ایشیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس"
  ],
  "textContent": "**خلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے فوری منصوبے کو مؤخر کر دیا ہے۔\n\nٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ مجوزہ حملہ خلیجی عرب اتحادیوں کی درخواست پر روکا، جنہیں ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرتے ہیں تو وہ جوابی حملے کرے گا۔\n\nٹرمپ نے مزید لکھا: ’قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایران پر ہمارے شیڈولڈ فوجی حملے کو، جو کل کے لیے طے تھا، روک دیں کیونکہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔‘\n\n\n\n\nانہوں نے کہا کہ خلیجی اتحادیوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا سکتا ہے جو امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے قابل قبول ہوگا اور اس کا نتیجہ ’ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔‘\n\nاس سے قبل ٹرمپ نے عوامی طور پر کہا تھا کہ انہوں نے منگل کے لیے ایک نئے حملے کی تیاری کر رکھی تھی۔\n\nٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نظرثانی شدہ تجویز امریکہ کو پہنچا دی ہے۔\n\nبرطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’زیادہ وقت نہیں‘ ہے۔\n\nاس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ جواب ’پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچایا گیا ہے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ (اے ایف پی)\n\n* * *\n\n**محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات: ارنا**\n\nایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔\n\nرپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقعے پر اہم امور پر گفتگو کی تاہم ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔\n\nمحسن نقوی جمعے کو تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے اتوار کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی تھی۔\n\nپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے 18 مئی 2026 کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی (ارنا)\n\n\n\n\nمحسن نقوی کا دورہ ایسے وقت میں جاری ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نظرثانی شدہ تجویز امریکہ کو پہنچا دی ہے۔\n\nبرطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’زیادہ وقت نہیں‘ ہے۔\n\nاس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ جواب ’پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچایا گیا ہے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔\n\nامریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد شروع ہونے والی چھ ہفتوں کی جنگ کے بعد ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے، لیکن پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ’انتہائی کمزور حالت‘ میں ہے۔\n\n* * *\n\n**پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، مملکت سے مکمل اظہار یکجہتی**\n\nپاکستان نے پیر کو ایک بیان میں سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔\n\nسعودی عرب کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عراق کی فضائی حدود سے مملکت کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔\n\nایکس پر جاری وزارت دفاع کے بیان میں کہا تھا کہ ’مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات لیے جائیں گے۔‘\n\nپاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ’17 مئی 2026 کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور بظاہر خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔\n\n’حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اس نازک وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور سعودی عرب کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔‘\n\n* * *\n\n**سعودی سفیر کی پاکستانی نائب وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال**\n\nسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو ملاقات کی جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nواشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے اور اسلام آباد ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔\n\nپاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور اسحاق ڈار 18 مئی 2026 کو اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں (دفتر خارجہ)\n\n\n\n\nدفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد کے ’مضبوط عزم‘ کا اعادہ کیا۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔‘ سعودی سفیر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔\n\nیہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل متحدہ عرب امارات نے ابو ظبی میں جوہری پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع دی تھی۔ ابھی تک کسی ملک یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی کے دوران پیش آیا، جو اپریل سے زیادہ تر برقرار ہے۔\n\n* * *\n\n**ایران کی نظر ثانی شدہ تجاویز پاکستان نے امریکہ کو پہنچا دیں: روئٹرز**\n\nمشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نظرثانی شدہ تجویز امریکہ کو پہنچا دی ہے۔\n\nبرطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ فریقین کے پاس اختلافات کم کرنے کے لیے ’زیادہ وقت نہیں‘ ہے۔\n\nاس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ جواب ’پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچایا گیا ہے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔\n\nامریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد شروع ہونے والی چھ ہفتوں کی جنگ کے بعد ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے، لیکن پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ’انتہائی کمزور حالت‘ میں ہے۔\n\nپاکستانی ذرائع نے ایران کی نئی تجویز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اختلافات ختم کرنے میں وقت لگے گا تو انہوں نے کہا کہ ’فریقین مسلسل اپنے مطالبات بدل رہے ہیں۔ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔‘\n\n* * *\n\n**ایران نے پیر کو کہا ہے کہ اس کی امریکہ سے پاکستان کے ذریعے بات چیت اب بھی جاری ہے اور اس نے امریکی نئی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔**\n\nپیر کو ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی نئی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔\n\nایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان رابطہ ’پاکستانی ثالث‘ کے ذریعے جاری ہے۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد براہ راست گفتگو کا سلسلہ تو تعطل کا شکار ہے تاہم اس دوران پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔\n\nاس دوران ایرانی وزیر خارجہ گذشتہ ماہ دو مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے حالیہ دنوں میں ایران کا دورہ کیا ہے۔\n\nمحسن نقوی نے اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب کے علاوہ پارلیمان کے سپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والے وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی ہے۔\n\nدوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں اتوار کو ایک جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سے صورت حال ایک بار پھر کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکی صدر نے اس حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور انہیں (معاہدے کے لیے) فوراً حرکت میں آنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔‘\n\nاس سب کے دوران اب ایران کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ اس نے امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریے بھجوا دیا ہے۔\n\nایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات تو نہیں فراہم کی تاہم اتنا کہا کہ ’جیسا کہ ہم نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا، ہمارے تحفظات امریکی فریق تک پہنچا دیے گئے ہیں۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’14 نکاتی منصوبہ پیش کرنے کے بعد امریکی فریق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کے جواب میں ہم نے بھی اپنے مؤقف اور تحفظات پیش کیے۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’گذشتہ ہفتے، اگرچہ امریکی فریق نے عوامی سطح پر اعلان کیا تھا کہ اس منصوبے کو مسترد کر دیا گیا ہے، لیکن ہمیں پاکستانی ثالث کے ذریعے کچھ نظرثانی شدہ نکات اور تجاویز موصول ہوئیں جو ان کے مؤقف کی عکاسی کرتی تھیں۔‘\n\nپاکستان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nٹرمپ نے ٹروتھ سوشل لکھا: ’قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایران پر ہمارے شیڈولڈ فوجی حملے کو روک دیں۔‘\n\nسوموار, مئی 18, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر 15 مئی 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nباقر قالیباف نگران برائے ایران چین تعلقات مقرر\n\nمحسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو\n\nٹرمپ کو چین کے دورے سے کیا حاصل ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nخلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "خلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ"
}