پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کئی دہائیوں بعد براہ راست بات چیت کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے اور پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے دوران کئی مواقع پر تناؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘
’پاکستان نے اس وقت امریکہ اور ایران میں ثالثی اور مذاکرات کی میزبانی کی جب دنیا کی معیشت ہجکولے لے رہی تھی، اور یہ پاکستان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ دونوں فریقین میں جنگ بندی اس وقت بھی جاری ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 47 سالوں بعد اعلیٰ ترین سطح پر آمنے سامنے بات کرائی جو اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور دور اندیشی نے کشیدہ صورتحال کو سنبھالنے اور جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم کے مطابق فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم مسلسل راتوں کو جاگ کر صورتحال پر نظر رکھتی رہی اور کئی مواقع پر بروقت اقدامات کے ذریعے معاملات کو قابو میں رکھا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھی ایران-امریکہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بھی تعریف کی گئی۔
ایران جنگ
پاکستان
امریکہ
ایران
اسلام آباد مذاکرات
شہباز شریف
فیلڈ مارشل عاصم منیر
وفاقی کابینہ
وفاقی کابینہ کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا یہ پاکستان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس خطے میں جنگ بندی اس وقت بھی جاری ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
سوموار, اپریل 13, 2026 - 19:15
Main image:
وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 اپریل 2026 کو وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (پرائم منسٹر آفس)
پاکستان
type:
news
related nodes:
امید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان
امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کو کتنا معاشی فائدہ ہوگا؟
مذاکرات اچھے رہے، ایران ’سخت‘ تھا، آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی فوراً شروع ہو گی: ٹرمپ
کوئی بھی ایرانی جہاز ناکہ بندی کے قریب آیا تو سخت کارروائی ہو گی: صدر ٹرمپ
SEO Title:
پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے: شہباز شریف
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere