{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiapx6zc5qmz4siqf5bgfpgmnuvyk6bt4wvvlak3qrv2dou3ool4dq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjftlgserua2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidjm24qvuudaqlar6a5rqlh4vlrp6d6krmuq6z2mqowldtavq3fri"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 75632
  },
  "path": "/node/185478",
  "publishedAt": "2026-04-13T14:14:39.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "پاکستان",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "شہباز شریف",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "وفاقی کابینہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کئی دہائیوں بعد براہ راست بات چیت کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے اور پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے۔**\n\nوزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے دوران کئی مواقع پر تناؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘\n\n’پاکستان نے اس وقت امریکہ اور ایران میں ثالثی اور مذاکرات کی میزبانی کی جب دنیا کی معیشت ہجکولے لے رہی تھی، اور یہ پاکستان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ دونوں فریقین میں جنگ بندی اس وقت بھی جاری ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nشہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 47 سالوں بعد اعلیٰ ترین سطح پر آمنے سامنے بات کرائی جو اہم پیش رفت ہے۔\n\nانہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور دور اندیشی نے کشیدہ صورتحال کو سنبھالنے اور جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔\n\nوزیراعظم کے مطابق فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم مسلسل راتوں کو جاگ کر صورتحال پر نظر رکھتی رہی اور کئی مواقع پر بروقت اقدامات کے ذریعے معاملات کو قابو میں رکھا گیا۔\n\nاجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھی ایران-امریکہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بھی تعریف کی گئی۔\n\nایران جنگ\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nشہباز شریف\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nوفاقی کابینہ\n\nوفاقی کابینہ کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا یہ پاکستان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس خطے میں جنگ بندی اس وقت بھی جاری ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 13, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 اپریل 2026 کو وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (پرائم منسٹر آفس)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان\n\nامریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کو کتنا معاشی فائدہ ہوگا؟\n\nمذاکرات اچھے رہے، ایران ’سخت‘ تھا، آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی فوراً شروع ہو گی: ٹرمپ\n\nکوئی بھی ایرانی جہاز ناکہ بندی کے قریب آیا تو سخت کارروائی ہو گی: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے اب بھی پرامید ہے: شہباز شریف"
}