External Publication
Visit Post

جب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف

Independent Urdu [Unofficial] March 11, 2026
Source

پاکستان کے وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو بتایا کہ خلیجی ریاستوں پر ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر پاکستان ’چاہے کچھ بھی ہو‘ سعودی عرب کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

مشرف زیدی نے بلومبرگ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ سکیورٹی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد جب بھی ضرورت پڑے گی ریاض کی مدد کے لیے آئے گا۔

گذشتہ سال ستمبر میں اسلام آباد اور ریاض کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان سکیورٹی شراکت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔

Pakistan will come to the “aid” of Saudi Arabia whenever needed, while the South Asian country makes efforts to ensure stability in the Middle East, Prime Minister’s spokesperson says https://t.co/UUWajGw8NL

— Bloomberg (@business) March 11, 2026

سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے میں اعلان کیا گیا کہ ’کسی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت سمجھا جائے گا۔‘

مشرف زیدی نے کہا کہ ’اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ ہم سعودی عرب کی مدد کے لیے آئیں گے، چاہے کچھ بھی ہو اور کب بھی ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے اصول پر کام کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 17 ستمبر، 2025 کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے قصر الیمامہ پہنچے (ایس پی اے)

مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس تنازعے کو پورے خطے میں مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی طور پر بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کر رہا ہے کہ معاملات ایسے نہ پہنچیں جہاں اس کا کوئی قریبی ساتھی مزید تنازعات میں الجھ جائے جو ممکنہ طور پر خطے میں استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔‘

یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے ایرانی اہداف پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خلیجی ریاستوں کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ ایک ایسا تنازع ہے جس نے توانائی کی عالمی منڈیوں کو اونچا کردیا ہے اور وسیع تر علاقائی کشیدگی کا خدشہ پیدا کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مشرف زیدی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تیل اور ڈیزل کی سپلائی کو سپورٹ کرنے کے انتظامات کیے ہیں کیونکہ اس بحران نے ایندھن کی عالمی قیمتوں کو بلند کر دیا ہے، جو درآمدات پر منحصر جنوبی ایشیا کی معیشت کے لیے ایک چیلنج ہے۔

افغانستان

افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا کابل کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کہوں گا کہ پاکستان کا تنازع افغانستان میں طالبان رجیم کے ساتھ ہے، جو طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور مدد فراہم کر رہی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ طالبان دہشت گرد پاکستان میں سکول کے بچوں، مسجدوں کو جانے والوں، پاکستان کی خواتین خانہ، ماؤں اور بچوں، فوجیوں اور پولیس والوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔‘

پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک طالبان رجیم اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان واضح طور پر تعلق ختم نہیں ہو جاتا۔‘

پاکستان

سعودی عرب

مشرف زیدی نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ سکیورٹی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد جب بھی ضرورت پڑے گی ریاض کی مدد کے لیے آئے گا۔

انڈپینڈنٹ اردو

بدھ, مارچ 11, 2026 - 16:00

Main image:

17 ستمبر، 2025 کی اس تصویر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد سعودی ولی عہد اور وزیردفاع پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں(پرائم منسٹر آفس)

دنیا

jw id:

IGRc1reQ

type:

video

related nodes:

سعودی عرب پاکستان دفاعی معاہدہ: تاریخی سٹریٹجک اتحاد

سعودی عرب پاکستان سے کیا چاہتا ہے؟

پاکستان سعودی عرب معاہدہ، تاریخ کا نیا باب

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کا ضامن

SEO Title:

جب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...