ایران کے خلاف جنگ، ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں بڑے مظاہرے
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کا آج 30 واں دن ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔
صبح 9 بج کر 30 منٹ
بحرین اور عرب امارات میں ایلومینیم پلانٹس کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب
ایران کے پاسداران انقلاب نے اتوار کو کہا ہے کہ انہوں نے اختتام ہفتہ پر بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ایلومینیم کے پلانٹس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں ان کے بقول امریکی فوج سے منسلک صنعتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں، پاسداران نے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ایلومینیم کی ایک تنصیب اور ایلومینیم بحرین کے مرکزی پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، اور دونوں مقامات کو ’خطے میں امریکی فوج اور ایرو سپیس کے شعبوں سے وابستہ اور منسلک صنعتیں‘ قرار دیا۔
آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ حملے خلیجی ممالک کے اڈوں سے ایرانی صنعتی بنیادی ڈھانچے پر کیے گئے امریکی اور اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی ہیں۔ اے ایف پی
صبح سات بجے
ایران کے خلاف جنگ، ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں مظاہرے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کی ملک بدری کی جارحانہ کوششوں، ایران کے خلاف جنگ اور دیگر پالیسیوں کی مذمت کرنے والے مظاہرین ہفتے کو’نو کنگز‘ ریلیوں کے تیسرے مرحلے میں ملک بھر کے شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے۔
گذشتہ دو ملک گیر مظاہروں میں لاکھوں شرکا کی شرکت کے بعد تمام 50 ریاستوں میں 3200 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
احتجاج کے منتظمین نے بتایا کہ نیویارک، ڈیلس، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں، لیکن نو کنگز کی دو تہائی ریلیاں بڑے شہروں کے باہر ہوئیں جو گذشتہ جون میں تحریک کی پہلی مہم کے مقابلے میں چھوٹے علاقوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہے۔ روئٹرز
صبح چھ بج کر 45 منٹ
یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے خلاف ’دوسرا فوجی آپریشن‘
یمن میں حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ تنظیم نے کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ’دوسرا فوجی آپریشن‘ کیا ہے۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ ایران، لبنان، عراق اور فلسطینی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو اسرائیل کی طرف سے مسلسل نشانہ بنانے کے بعد سامنے کی گئی۔
6 مارچ 2026 کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں حوثی حامیوں کے اجتماع کے موقعے پر ایک سکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہا ہے (اے ایف پی)
حوثیوں کے مطابق جب تک تمام محاذوں پر ’جارحیت ختم نہیں ہو جاتی، کارروائیاں جاری رہیں گی۔
قبل ازیں ہفتے کو حوثیوں نے اسرائیل پر بلیسٹک میزائل سے حملوں کا اعلان کیا تھا۔ روئٹرز
صبح چھ بج کر 30 منٹ
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ڈرونز مار گرائے: حکام
اے ایف پی نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے، جو 10 دن میں سفارتی مشن پر اس طرح کا پہلا حملہ ہے۔
17 مارچ 2026 کو ایک ڈرون اور راکٹ حملے کے بعد بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے ہیڈکوارٹر کے احاطے کے باہر آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)
ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرونز کو گرین زون کے باہر مار گرایا گیا، جہاں سرکاری ادارے اور سفارتی مشن واقع ہیں۔
ایک دوسرے اہلکار نے تصدیق کی کہ ایک ’دھماکہ خیز‘ ڈرون سے ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
صبح چھ بج کر 20 منٹ
پینٹاگون ایران میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے: واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق یہ غیر یقینی ہے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی فوج تعینات کرنے کے منصوبوں کی منظوری دیں گے۔ روئٹرز
ایران
ایران اسرائیل کشیدگی
مشرق وسطیٰ
امریکہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف جنگ، تارکین وطن کی ملک بدری اور امریکی صدر کی دیگر پالیسیوں کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
انڈپینڈنٹ اردو
اتوار, مارچ 29, 2026 - 07:15
Main image:
28 مارچ، 2026 کو امریکی شہر ہیوسٹن میں 'نو کنگز' کے قومی یوم احتجاج کے دوران لوگ مارچ کر رہے ہیں (اے ایف پی)
امریکہ
type:
news
label:
لائیو اپ ڈیٹس
related nodes:
ایران کے خلاف جنگ: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں
کشمیریوں کی ایران کے لیے عطیہ مہم
جوہری تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا: ایرانی میڈیا
امریکہ سے درخواست پر اسرائیل نے دو ایرانی رہنماؤں کو ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا: پاکستان
SEO Title:
ایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں بڑے مظاہرے
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere