External Publication
Visit Post

امید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان

Independent Urdu [Unofficial] April 12, 2026
Source

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اتوار کو امید ظاہر کہ امریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ’یہ انتہائی ضروری ہے کہ فریقین جنگ بندی کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم رہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان روابط اور مذاکرات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اپنا یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔‘

ایران کا وفد پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں جمعے کی رات کو اسلام آباد پہنچا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ تھے۔

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد کی ہفتے کو اسلام آباد آمد ہوئی۔

مذاکرات سے قبل امریکی اور ایرانی وفود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد ازاں ہفتے کو امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا جو 21 گھنٹے جاری رہے لیکن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کےلیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔ دونوں ملکوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا۔ پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی۔

دونوں فریقوں کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں۔

ایران

امریکہ

اسلام آباد مذاکرات

اسحاق ڈار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عباس عراقچی

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں گے۔

 انڈپینڈنٹ اردو

اتوار, اپریل 12, 2026 - 09:00

Main image:

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (سکرین گریب / پی ٹی وی)

پاکستان

jw id:

BvX3ZHvs

type:

video

related nodes:

ایران سے کسی معاہدے پر نہ پہنچنے کے بعد امریکی وفد کی واپسی

امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کو کتنا معاشی فائدہ ہوگا؟

اسلام آباد مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر دوبارہ حملے ہوں گے: صدر ٹرمپ

ایران امریکہ مذاکرات: اسلام آباد میں سکیورٹی سخت، ریڈ زون بند

SEO Title:

امید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...