{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreienil6qredlcyrblswkh2goenb6exolb6hb5wy72tcwksq7n6bkyi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mi6gd2tyj7z2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiccgin4nmweapbq4imj7ey3ukaonb6tkxbwrpzfeab6ws3l4h3ugm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 119780
},
"path": "/node/185259",
"publishedAt": "2026-03-29T03:15:49.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"ایران اسرائیل کشیدگی",
"مشرق وسطیٰ",
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس"
],
"textContent": "**ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کا آج 30 واں دن ہے۔** **امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔** اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔\n---\n\n* * *\n\nصبح 9 بج کر 30 منٹ\n\n**بحرین اور عرب امارات میں ایلومینیم پلانٹس کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب**\n\nایران کے پاسداران انقلاب نے اتوار کو کہا ہے کہ انہوں نے اختتام ہفتہ پر بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ایلومینیم کے پلانٹس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں ان کے بقول امریکی فوج سے منسلک صنعتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔\n\nایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں، پاسداران نے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ایلومینیم کی ایک تنصیب اور ایلومینیم بحرین کے مرکزی پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، اور دونوں مقامات کو ’خطے میں امریکی فوج اور ایرو سپیس کے شعبوں سے وابستہ اور منسلک صنعتیں‘ قرار دیا۔\n\nآئی آر جی سی نے کہا کہ یہ حملے خلیجی ممالک کے اڈوں سے ایرانی صنعتی بنیادی ڈھانچے پر کیے گئے امریکی اور اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی ہیں۔ اے ایف پی\n\n* * *\n\nصبح سات بجے\n\n**ایران کے خلاف جنگ، ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں مظاہرے**\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کی ملک بدری کی جارحانہ کوششوں، ایران کے خلاف جنگ اور دیگر پالیسیوں کی مذمت کرنے والے مظاہرین ہفتے کو’نو کنگز‘ ریلیوں کے تیسرے مرحلے میں ملک بھر کے شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے۔\n\nگذشتہ دو ملک گیر مظاہروں میں لاکھوں شرکا کی شرکت کے بعد تمام 50 ریاستوں میں 3200 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔\n\nاحتجاج کے منتظمین نے بتایا کہ نیویارک، ڈیلس، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں، لیکن نو کنگز کی دو تہائی ریلیاں بڑے شہروں کے باہر ہوئیں جو گذشتہ جون میں تحریک کی پہلی مہم کے مقابلے میں چھوٹے علاقوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہے۔ روئٹرز\n\n* * *\n\nصبح چھ بج کر 45 منٹ\n\n**یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے خلاف ’دوسرا فوجی آپریشن‘**\n\nیمن میں حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ تنظیم نے کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ’دوسرا فوجی آپریشن‘ کیا ہے۔\n\nحوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ ایران، لبنان، عراق اور فلسطینی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو اسرائیل کی طرف سے مسلسل نشانہ بنانے کے بعد سامنے کی گئی۔\n\n6 مارچ 2026 کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں حوثی حامیوں کے اجتماع کے موقعے پر ایک سکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nحوثیوں کے مطابق جب تک تمام محاذوں پر ’جارحیت ختم نہیں ہو جاتی، کارروائیاں جاری رہیں گی۔\n\nقبل ازیں ہفتے کو حوثیوں نے اسرائیل پر بلیسٹک میزائل سے حملوں کا اعلان کیا تھا۔ روئٹرز\n\n* * *\n\nصبح چھ بج کر 30 منٹ\n\n**بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ڈرونز مار گرائے: حکام**\n\nاے ایف پی نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے، جو 10 دن میں سفارتی مشن پر اس طرح کا پہلا حملہ ہے۔\n\n17 مارچ 2026 کو ایک ڈرون اور راکٹ حملے کے بعد بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے ہیڈکوارٹر کے احاطے کے باہر آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرونز کو گرین زون کے باہر مار گرایا گیا، جہاں سرکاری ادارے اور سفارتی مشن واقع ہیں۔\n\nایک دوسرے اہلکار نے تصدیق کی کہ ایک ’دھماکہ خیز‘ ڈرون سے ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔\n\n* * *\n\nصبح چھ بج کر 20 منٹ\n\n**پینٹاگون ایران میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے: واشنگٹن پوسٹ**\n\nواشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔\n\nاخبار کے مطابق یہ غیر یقینی ہے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی فوج تعینات کرنے کے منصوبوں کی منظوری دیں گے۔ روئٹرز\n\nایران\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\nمشرق وسطیٰ\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران کے خلاف جنگ، تارکین وطن کی ملک بدری اور امریکی صدر کی دیگر پالیسیوں کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 29, 2026 - 07:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 مارچ، 2026 کو امریکی شہر ہیوسٹن میں 'نو کنگز' کے قومی یوم احتجاج کے دوران لوگ مارچ کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nایران کے خلاف جنگ: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں\n\nکشمیریوں کی ایران کے لیے عطیہ مہم\n\nجوہری تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا: ایرانی میڈیا\n\nامریکہ سے درخواست پر اسرائیل نے دو ایرانی رہنماؤں کو ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں بڑے مظاہرے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران کے خلاف جنگ، ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں بڑے مظاہرے"
}