External Publication
Visit Post

سعودی عرب، دیگر کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

Independent Urdu [Unofficial] March 21, 2026
Source

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو شامی فوج کے کیمپوں پر اسرائیل کے حملوں کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کرنے میں دیگر عرب ممالک اور ترکی کا ساتھ دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا تھا کہ اس نے صوبہ سویدا میں دروز برادری پر ہونے والے مبینہ حملوں کے جواب میں جنوبی شام پر حملہ کیا۔

اسرائیل نے گذشتہ سال فرقہ وارانہ تشدد کی جان لیوا لہر کے دوران شام پر بمباری کی تھی، اور کہا تھا کہ وہ اقلیتی گروہ کے دفاع کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت ’کھلی اسرائیلی جارحیت جو بین الاقوامی قانون اور شامی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے‘ کی مذمت کرتی ہے۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ’بین الاقوامی قوانین اور روایات کی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں کو ختم کرائے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قبل ازیں ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو ’خطرناک کشیدگی‘ قرار دیا تھا جسے روکا جانا چاہیے۔

مصر، اردن، قطر اور کویت نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور شام کی خود مختاری کو یقینی بنانے اور ایسے حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ صوبہ سویدا میں حکومتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار دروز جنگجو مارے گئے۔

آبزرویٹری نے کہا کہ بعد ازاں اسرائیلی گولہ باری سے سویدا شہر کے رہائشی علاقے نشانہ بنے۔

شام

شامی باغی

دمشق

سعودی عرب سمیت عرب ممالک نے ہفتے کو شامی فوج کے کیمپوں پر اسرائیلی حملوں کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

اے ایف پی

ہفتہ, مارچ 21, 2026 - 10:30

Main image:

شامی سکیورٹی فورسز کا اہلکار 16 جولائی 2025 کو اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں فوج اور وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے گزر رہا ہے (اے ایف پی)

دنیا

type:

news

related nodes:

شامی صدر کا کردوں سے جنگ ​​بندی اور امن معاہدے کا اعلان

اسرائیلی فوج کا دمشق کے مضافات میں حملہ، 13 شہری جان سے گئے

دمشق میں فوجی ہیڈکوارٹر کے قریب اسرائیلی حملہ

اموی مسجد، جس کے منبر سے دمشق کے تخت کا راستہ نکلتا ہے

SEO Title:

سعودی عرب سمیت عرب ممالک کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...