External Publication
Visit Post

سعودی عرب کی ریاض اور مشرقی علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمت

Independent Urdu [Unofficial] February 28, 2026
Source

سعودی عرب نے ہفتے کی شب کہا کہ اس نے ایران کی جانب سے ریاض اور مشرقی علاقوں پر کیے جانے والے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ’ایران کے کھلے اور بزدلانہ حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مسترد اور ان کی مذمت کرتی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسے حملوں کو کسی بھی بہانے یا کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، خصوصاً اس حقیقت کے باوجود کہ ایرانی حکام اس بات سے آگاہ تھے کہ مملکت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔‘

اس سے قبل سعودی عرب نے ہفتے کو ایران کی جانب سے مختلف خلیجی ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کے خلاف ایران کی کھلی جارحیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔‘

#Statement | The Kingdom of Saudi Arabia condemns and denounces in strongest terms the blatant Iranian aggression and the flagrant violation of the sovereignty of the UAE, Bahrain, Qatar, Kuwait, and Jordan. The Kingdom affirms its full solidarity with and unwavering support for… pic.twitter.com/hA2cVqvfmx

— Foreign Ministry (@KSAmofaEN) February 28, 2026

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے، اور کسی بھی اقدام کی حمایت میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ریاض نے ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

دوسری جانب منامہ میں بحرین کے نیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک کو بیرونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں اس کی حدود کے اندر واقع مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس نے ان کارروائیوں کو اس کی خودمختاری اور سلامتی کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بحرین کی حکومت نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانا اس کا مکمل حق ہے، اور اس ضمن میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔

اسی طرح قطر نے بھی ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے قطری سرزمین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر براہِ راست حملہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ناقابل قبول اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اس حملے کے جواب میں بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کے مطابق اور جارحیت کی نوعیت کے تناسب سے اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی عرب

ایران

بحرین

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکت ’ایران کے کھلے اور بزدلانہ حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مسترد اور ان کی مذمت کرتی ہے۔‘

انڈپینڈنٹ اردو

ہفتہ, فروری 28, 2026 - 19:30

Main image:

بحرین میں ایک امریکی اڈے پر 28 فروری 2026 کو حملے کی ویڈیو سے لی گئی تصاویر جس کی اے ایف پی ٹیموں کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے (اے ایف پی)

ٹرینڈنگ

jw id:

dTfah4LJ

type:

video

related nodes:

پاکستان، افغانستان کشیدگی: اسحٰق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو

ایران پر امریکی حملہ، اصل ہدف کیا ہے؟

ایران میں پاکستانیوں کو سفری دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت

ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات جنیوا میں جاری

SEO Title:

سعودی عرب کی ریاض اور مشرقی علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمت

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...