{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihnygzicwwfwcglq4n6i22vj5v6cgqzegrmc67mns4h5icknimkae",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhmhkjtv63p2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihxzadxa2rimjepscszqustajaruqurzato546aq3rbh6xvsxwvgm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 162581
  },
  "path": "/node/185162",
  "publishedAt": "2026-03-21T05:37:57.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "شام",
    "شامی باغی",
    "دمشق",
    "اے ایف پی",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو شامی فوج کے کیمپوں پر اسرائیل کے حملوں کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کرنے میں دیگر عرب ممالک اور ترکی کا ساتھ دیا ہے۔**\n\nاسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا تھا کہ اس نے صوبہ سویدا میں دروز برادری پر ہونے والے مبینہ حملوں کے جواب میں جنوبی شام پر حملہ کیا۔\n\nاسرائیل نے گذشتہ سال فرقہ وارانہ تشدد کی جان لیوا لہر کے دوران شام پر بمباری کی تھی، اور کہا تھا کہ وہ اقلیتی گروہ کے دفاع کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔\n\nسعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت ’کھلی اسرائیلی جارحیت جو بین الاقوامی قانون اور شامی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے‘ کی مذمت کرتی ہے۔\n\nوزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ’بین الاقوامی قوانین اور روایات کی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں کو ختم کرائے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nقبل ازیں ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو ’خطرناک کشیدگی‘ قرار دیا تھا جسے روکا جانا چاہیے۔\n\nمصر، اردن، قطر اور کویت نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور شام کی خود مختاری کو یقینی بنانے اور ایسے حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔\n\nدی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ صوبہ سویدا میں حکومتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار دروز جنگجو مارے گئے۔\n\nآبزرویٹری نے کہا کہ بعد ازاں اسرائیلی گولہ باری سے سویدا شہر کے رہائشی علاقے نشانہ بنے۔\n\nشام\n\nشامی باغی\n\nدمشق\n\nسعودی عرب سمیت عرب ممالک نے ہفتے کو شامی فوج کے کیمپوں پر اسرائیلی حملوں کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔\n\nاے ایف پی\n\nہفتہ, مارچ 21, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">شامی سکیورٹی فورسز کا اہلکار 16 جولائی 2025 کو اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں فوج اور وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے گزر رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nشامی صدر کا کردوں سے جنگ ​​بندی اور امن معاہدے کا اعلان\n\nاسرائیلی فوج کا دمشق کے مضافات میں حملہ، 13 شہری جان سے گئے\n\nدمشق میں فوجی ہیڈکوارٹر کے قریب اسرائیلی حملہ\n\nاموی مسجد، جس کے منبر سے دمشق کے تخت کا راستہ نکلتا ہے\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب سمیت عرب ممالک کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سعودی عرب، دیگر کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت"
}