{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig62sa7zwvmpa5jz2squiqersli7oiwttsejrarp2esdiyz6fka3y",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfxm7dnitx72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieawdncexjzgzowyb54chxpjcvi4tkyg5caozo74nkagnujijvfey"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 68324
  },
  "path": "/node/184863",
  "publishedAt": "2026-02-28T12:07:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "Statement",
    "pic.twitter.com/hA2cVqvfmx",
    "February 28, 2026",
    "سعودی عرب",
    "ایران",
    "بحرین",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ٹرینڈنگ",
    "video",
    "@KSAmofaEN"
  ],
  "textContent": "**سعودی عرب نے ہفتے کی شب کہا کہ اس نے ایران کی جانب سے ریاض اور مشرقی علاقوں پر کیے جانے والے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔**\n\nسعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ’ایران کے کھلے اور بزدلانہ حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مسترد اور ان کی مذمت کرتی ہے۔‘\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسے حملوں کو کسی بھی بہانے یا کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، خصوصاً اس حقیقت کے باوجود کہ ایرانی حکام اس بات سے آگاہ تھے کہ مملکت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔‘\n\nاس سے قبل سعودی عرب نے ہفتے کو ایران کی جانب سے مختلف خلیجی ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔\n\nسعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کے خلاف ایران کی کھلی جارحیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔‘\n\n> #Statement | The Kingdom of Saudi Arabia condemns and denounces in strongest terms the blatant Iranian aggression and the flagrant violation of the sovereignty of the UAE, Bahrain, Qatar, Kuwait, and Jordan. The Kingdom affirms its full solidarity with and unwavering support for… pic.twitter.com/hA2cVqvfmx\n>\n> — Foreign Ministry (@KSAmofaEN) February 28, 2026\n\nبیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے، اور کسی بھی اقدام کی حمایت میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔\n\nریاض نے ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔\n\nدوسری جانب منامہ میں بحرین کے نیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک کو بیرونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں اس کی حدود کے اندر واقع مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس نے ان کارروائیوں کو اس کی خودمختاری اور سلامتی کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبحرین کی حکومت نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانا اس کا مکمل حق ہے، اور اس ضمن میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔\n\nاسی طرح قطر نے بھی ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے قطری سرزمین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر براہِ راست حملہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ناقابل قبول اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔\n\nقطر کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اس حملے کے جواب میں بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کے مطابق اور جارحیت کی نوعیت کے تناسب سے اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔\n\nسعودی عرب\n\nایران\n\nبحرین\n\nسعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکت ’ایران کے کھلے اور بزدلانہ حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مسترد اور ان کی مذمت کرتی ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, فروری 28, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>بحرین میں ایک امریکی اڈے پر 28 فروری 2026 کو حملے کی ویڈیو سے لی گئی تصاویر جس کی اے ایف پی ٹیموں کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nٹرینڈنگ\n\njw id:\n\ndTfah4LJ\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان، افغانستان کشیدگی: اسحٰق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو\n\nایران پر امریکی حملہ، اصل ہدف کیا ہے؟\n\nایران میں پاکستانیوں کو سفری دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت\n\nایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات جنیوا میں جاری\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کی ریاض اور مشرقی علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سعودی عرب کی ریاض اور مشرقی علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمت"
}