External Publication
Visit Post

گوادر میں خودکش حملہ: تین سکیورٹی اہلکار جان سے گئے، 15 زخمی

Independent Urdu [Unofficial] July 4, 2026
Source

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں کم از کم تین سکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ جمعے کی شب کیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر عطا الرحمٰن خان ترین نے بتایا کہ بارود سے بھرا ایک ٹرک خودکش حملہ آور نے گوادر کے علاقے جیوانی سے تقریباً 10 کلومیٹر دور پانوان چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔

ایس ایس پی عطا الرحمن کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجی جانے والی تفصیلات کے مطابق جان سے جانے والوں میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے نائیک یاسر اور پاکستان آرمی کی 32 پنجاب رجمنٹ کے حوالدار عدنان اور سپاہی مغفور شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت چیک پوسٹ پر پاکستان آرمی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے مجموعی طور پر 18 اہلکار تعینات تھے۔ حملے میں پاکستان آرمی کے دو اہلکار اور پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایک اہلکار جان سے گیا، جبکہ 15 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجید بریگیڈ‘ نے اس کارروائی کو انجام دیا۔

یہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بلوچستان میں بی ایل اے کی جانب سے دوسرا خودکش حملہ ہے۔ مئی میں کوئٹہ میں ایک شٹل ٹرین پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیے گئے اسی نوعیت کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد جان سے گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس ایس پی عطا الرحمٰن ترین کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ حملے میں سہولت کاری کرنے والوں کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گوادر پاکستان کے لیے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم شہر ہے، جہاں واقع گہرے سمندر کی بندرگاہ کو حکومت علاقائی تجارت اور چین، وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کو ملانے والے توانائی کے راستوں کے لیے اہم قرار دیتی ہے۔ یہ بندرگاہ تقریباً 60 ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا بھی اہم حصہ ہے۔

بلوچ علیحدگی پسند گروہ وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے وسائل ملک کے دیگر حصوں کی ترقی پر خرچ کرتی ہے، تاہم پاکستانی حکومت ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں مقامی آبادی کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔

بلوچستان

خودکش دھماکہ

بی ایل اے

ایس ایس پی عطا الرحمن کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجی جانے والی تفصیلات کے مطابق جان سے جانے والوں میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے نائیک یاسر اور پاکستان آرمی کی 32 پنجاب رجمنٹ کے حوالدار عدنان اور سپاہی مغفور شامل ہیں۔

محمد عیسیٰ

ہفتہ, جولائی 4, 2026 - 16:30

Main image:

13 نومبر 2016 کو پاکستان اور چین کے درمیان آزمائشی تجارتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گوادر بندرگاہ پر کنٹینر بردار جہاز کے قریب پاکستان نیوی کے اہلکار پہرہ دے رہے ہیں (عامر قریشی / اے ایف پی)

پاکستان

type:

news

related nodes:

گوادر ساحل پر تیل سے آلودگی، وجہ پتہ نہ چل سکی: حکام

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر چار اہلکار بازیاب

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت چار افراد اغوا: ترجمان صوبائی وزارت داخلہ

طیارے نہ مسافر: گوادر کا نیا ائیرپورٹ ’سفید ہاتھی‘ ثابت ہوا ہے؟

SEO Title:

گوادر میں خودکش حملہ: تین سکیورٹی اہلکار جان سے گئے، 15 زخمی

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...