External Publication
Visit Post

بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 اموات

Independent Urdu [Unofficial] July 3, 2026
Source

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر جمعے کو مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 08 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں اب تک 40 افراد کی جان گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مقامی کوچ کمپنی کی ایک بس مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر کوچ گہرے کھائی میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیرانی ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے باعث امدادی کاروائیاں میں انہیں دشواریوں کا سامنا رہا ۔

واقعے کے بعد شیرانی ژوب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ترجمان شاہد رند نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ قائم کیا گیا جس کے بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعلٰی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ دونوں صوبوں کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور متعلقہ محکمے متاثرہ افراد کی مدد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار بس میں اپنے مسافروں کے علاوہ ایک خراب ہونے والی دوسری مسافر بس کے مسافر بھی سوار تھے، جس کے باعث گاڑی میں معمول سے زیادہ افراد موجود تھے۔

صدرِ آصف علی زرداری نے ایک بیان میں مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔

بس حادثہ

بلوچستان

سڑک

بس مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر کوچ گہری کھائی میں جا گری۔

محمد عیسیٰ

جمعہ, جولائی 3, 2026 - 08:45

Main image:

بلوچستان میں دانہ سر کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی بس (پی ڈی ایم اے)

پاکستان

type:

news

related nodes:

چکوال: موٹر وے پر بس حادثہ، تین بچوں سمیت آٹھ اموات

استور بس حادثے میں صرف دلہن کو بچایا جا سکا، 14 لاشیں برآمد

اسلام آباد لاہور موٹر وے بس حادثہ: 12 افراد جان سے گئے، 25 زخمی

لسبیلہ بس حادثہ: مالکان اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

SEO Title:

بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 اموات

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...