{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibolmzjc4ekshsabgbb6loxvl7mqsza4mfgqduyo66vy7otfafhbq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mprqxtss2zb2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic74viahr6k7otrksm2b3d3bzmxzrqhnsemnxzipmrxojilp3iopi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 158286
},
"path": "/node/186607",
"publishedAt": "2026-07-03T05:45:17.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بس حادثہ",
"بلوچستان",
"سڑک",
"محمد عیسیٰ",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر جمعے کو مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 08 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔**\n\nوزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں اب تک 40 افراد کی جان گئی۔\n\nاسسٹنٹ کمشنر شیرانی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مقامی کوچ کمپنی کی ایک بس مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر کوچ گہرے کھائی میں جا گری۔\n\nواقعے کی اطلاع ملتے ہی شیرانی ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے باعث امدادی کاروائیاں میں انہیں دشواریوں کا سامنا رہا ۔\n\nواقعے کے بعد شیرانی ژوب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔\n\nترجمان شاہد رند نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ قائم کیا گیا جس کے بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعلٰی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ دونوں صوبوں کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور متعلقہ محکمے متاثرہ افراد کی مدد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار بس میں اپنے مسافروں کے علاوہ ایک خراب ہونے والی دوسری مسافر بس کے مسافر بھی سوار تھے، جس کے باعث گاڑی میں معمول سے زیادہ افراد موجود تھے۔\n\nصدرِ آصف علی زرداری نے ایک بیان میں مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔\n\nبس حادثہ\n\nبلوچستان\n\nسڑک\n\nبس مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر کوچ گہری کھائی میں جا گری۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nجمعہ, جولائی 3, 2026 - 08:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">بلوچستان میں دانہ سر کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی بس (پی ڈی ایم اے)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچکوال: موٹر وے پر بس حادثہ، تین بچوں سمیت آٹھ اموات\n\nاستور بس حادثے میں صرف دلہن کو بچایا جا سکا، 14 لاشیں برآمد\n\nاسلام آباد لاہور موٹر وے بس حادثہ: 12 افراد جان سے گئے، 25 زخمی\n\nلسبیلہ بس حادثہ: مالکان اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج\n\nSEO Title:\n\nبلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 اموات"
}