کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 اموات، ملک میں شدید بارشوں کا انتباہ
صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جان سے گئے جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں موسلادھار بارشوں، فلش فلڈ، آسمانی بجلی اور تیز آندھی کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جان سے جانے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں پانچ مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں، تیز ہواؤں اور فلش فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں خیبر، لوئر دیر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، لوئر چترال، اپر چترال اور اپر دیر شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور پی ڈی ایم اے و دیگر حکومتی اداروں کے الرٹس اور ایڈوائزریز پر مکمل عمل کریں۔
پاکستان میں شدید بارشوں کا انتباہ
ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال شدید گرمی کی لہروں اور غیر معمولی موسمیاتی تغیرات کے بعد پاکستان میں بھی جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال اس موسم میں ملک کے کئی حصے بشمول شہر سیلاب کی زد میں آئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ایک اجلاس میں مون سون سیزن کی پیشگی تیاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی، جامع حکمت عملی اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔
ایک شخص 14 جولائی، 2025 کو اسلام آباد میں بارش کے دوران خود کو بچانے کے لیے پلاسٹک کی شیٹ استعمال کر رہا ہے (اے ایف پی)
انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین این ڈی ایم اے رواں ہفتے تمام صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ کریں تاکہ مون سون سیزن سے قبل تیاریوں کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دی جا سکے۔
انہوں نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی نگرانی میں این ڈی ایم اے اور متعلقہ وفاقی وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، جو صوبائی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ ممکنہ قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی فنڈ کے قیام کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کریں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے بتایا وفاقی حکومت نے قومی آبی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے۔
اجلاس میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا جائے جبکہ صوبائی حکومتیں خطرے سے دوچار اضلاع میں دریاؤں کی گزرگاہوں، سیلابی راستوں میں تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کو پیشگی دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون کے دوران تمام متعلقہ ادارے اپنی مکمل انتظامی اور تکنیکی صلاحیت عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے بروئے کار لائیں۔
مون سون
بارش
این ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں، تیز ہواؤں اور فلش فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں خیبر، لوئر دیر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، لوئر چترال، اپر چترال اور اپر دیر شامل ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو
بدھ, جولائی 1, 2026 - 22:30
Main image:
پشاور میں 27 مئی، 2025 کو شدید بارش کے دوران کارکن سڑک سے گرے ہوئے درخت کو ہٹا رہے ہیں(اے ایف پی)
ماحولیات
type:
news
related nodes:
پاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں سے 43 اموات
کراچی میں طوفانی بارشیں: دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 اموات
پاکستان اور افغانستان میں طوفانی بارشوں سے 45 اموات: اے ایف پی
2026 کا مون سون شدید ہو سکتا ہے: این ڈی ایم اے
SEO Title:
کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 اموات، ملک میں شدید بارشوں کا انتباہ
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere