{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigzmua67gu55r5ntmqairk5ybab44t5gj2u2yeeqj74nzsd2hzlji",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpmclegldug2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibgjh232x4axzfkbgtmaoy2e5ftqqv2lgnmm4jgco3nzmvjhehyem"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 206061
  },
  "path": "/node/186581",
  "publishedAt": "2026-07-01T11:38:30.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "مون سون",
    "بارش",
    "این ڈی ایم اے",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ماحولیات",
    "news"
  ],
  "textContent": "**صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جان سے گئے جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔**\n\nصوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں موسلادھار بارشوں، فلش فلڈ، آسمانی بجلی اور تیز آندھی کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔\n\nپی ڈی ایم اے کے مطابق جان سے جانے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں پانچ مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔\n\nرپورٹ کے مطابق بارشوں، تیز ہواؤں اور فلش فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں خیبر، لوئر دیر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، لوئر چترال، اپر چترال اور اپر دیر شامل ہیں۔\n\nڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور پی ڈی ایم اے و دیگر حکومتی اداروں کے الرٹس اور ایڈوائزریز پر مکمل عمل کریں۔\n\n**پاکستان میں شدید بارشوں کا انتباہ**\n\nملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال شدید گرمی کی لہروں اور غیر معمولی موسمیاتی تغیرات کے بعد پاکستان میں بھی جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔\n\nپاکستان کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال اس موسم میں ملک کے کئی حصے بشمول شہر سیلاب کی زد میں آئے تھے۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ایک اجلاس میں مون سون سیزن کی پیشگی تیاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔\n\nاجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی، جامع حکمت عملی اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔\n\nایک شخص 14 جولائی، 2025 کو اسلام آباد میں بارش کے دوران خود کو بچانے کے لیے پلاسٹک کی شیٹ استعمال کر رہا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nانہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین این ڈی ایم اے رواں ہفتے تمام صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ کریں تاکہ مون سون سیزن سے قبل تیاریوں کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دی جا سکے۔\n\nانہوں نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی نگرانی میں این ڈی ایم اے اور متعلقہ وفاقی وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، جو صوبائی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گی۔\n\nوزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ ممکنہ قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی فنڈ کے قیام کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کریں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے بتایا وفاقی حکومت نے قومی آبی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے۔\n\nاجلاس میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا جائے جبکہ صوبائی حکومتیں خطرے سے دوچار اضلاع میں دریاؤں کی گزرگاہوں، سیلابی راستوں میں تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کو پیشگی دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔\n\nاعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون کے دوران تمام متعلقہ ادارے اپنی مکمل انتظامی اور تکنیکی صلاحیت عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے بروئے کار لائیں۔\n\nمون سون\n\nبارش\n\nاین ڈی ایم اے\n\nپی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں، تیز ہواؤں اور فلش فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں خیبر، لوئر دیر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، لوئر چترال، اپر چترال اور اپر دیر شامل ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جولائی 1, 2026 - 22:30\n\nMain image:\n\n> <p>پشاور میں 27 مئی، 2025 کو شدید بارش کے دوران کارکن سڑک سے گرے ہوئے درخت کو ہٹا رہے ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nماحولیات\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں سے 43 اموات\n\nکراچی میں طوفانی بارشیں: دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 اموات\n\nپاکستان اور افغانستان میں طوفانی بارشوں سے 45 اموات: اے ایف پی\n\n2026 کا مون سون شدید ہو سکتا ہے: این ڈی ایم اے\n\nSEO Title:\n\nکے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 اموات، ملک میں شدید بارشوں کا انتباہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 اموات، ملک میں شدید بارشوں کا انتباہ"
}