External Publication
Visit Post

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر گرفتار: کشمیر پولیس

Independent Urdu [Unofficial] June 30, 2026
Source

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے مرکزی رہنما اور ترجمان شوکت نواز میر کو منگل کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت نواز میر کو ضلع باغ کی سرحد پر تحصیل دھیر کوٹ کی حدود سے گاؤں سنگڑ سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایس پی ریاض مغل کے مطابق وہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

حکومت نے اس سے قبل کالعدم جے اے اے سی کے چار رہنماؤں، جن میں شوکت نواز میر بھی شامل تھے، کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے پانچ جون کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

اس فیصلے کے باوجود تنظیم کے حامیوں نے احتجاج، دھرنوں اور شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے باعث حکام اور مقامی رہائشیوں کے مطابق خطے کے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے طور پر معاشی ریلیف اور طرز حکمرانی میں اصلاحات کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

چند روز قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کمیٹی سے دوبارہ مذاکرات کے امکان پر کہا تھا ’اگر معاملہ حل کرنا مطلوب ہے تو بات ہو سکتی ہے۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ حکومت نے کمیٹی کو کالعدم کیوں قرار دیا، ان کا کہنا تھا ’ماضی سے لے کر آج تک ان کے ساتھ کبھی مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔

’جب بھی مذاکرات ہوئے، اس کے بعد ایسا واقعہ پیش آیا جس میں ریاست نے سرنڈر کیا۔‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

پولیس کے مطابق وہ مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور حکومت نے ان کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہوا تھا۔

قرۃ العین شیرازی

منگل, جون 30, 2026 - 19:30

Main image:

یکم اکتوبر، 2025 کو جے اے اے سی کے رہنما شوکت نواز میر مظفر آباد میں نظر آ رہے ہیں(اے ایف پی)

دنیا

type:

news

related nodes:

عوامی ایکشن کمیٹی سے جھڑپ میں چار پولیس اہلکار جان سے گئے

کالعدم کشمیر کمیٹی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی: طارق فضل

کالعدم کشمیر کمیٹی کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

کشمیر کمیٹی کے صرف 3 مطالبے پورے کرنے کا تاثر غلط: حکومت

SEO Title:

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر گرفتار: کشمیر پولیس

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...