{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiefqyv65kwgmzfhrg3zqatecyzk7rggjb5shjo34v5ik3g5qh63jq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpjeo3trbh32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiddabqtfm5j4k4z3ue323xy4lznlpopn6kdegsv6b2i7kv72zclue"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 110922
  },
  "path": "/node/186572",
  "publishedAt": "2026-06-30T14:51:53.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان کے زیر انتظام کشمیر",
    "قرۃ العین شیرازی",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے مرکزی رہنما اور ترجمان شوکت نواز میر کو منگل کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ سے گرفتار کر لیا گیا۔**\n\nڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت نواز میر کو ضلع باغ کی سرحد پر تحصیل دھیر کوٹ کی حدود سے گاؤں سنگڑ سے حراست میں لیا گیا۔\n\nایس ایس پی ریاض مغل کے مطابق وہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔\n\nحکومت نے اس سے قبل کالعدم جے اے اے سی کے چار رہنماؤں، جن میں شوکت نواز میر بھی شامل تھے، کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔\n\nحکومت نے پانچ جون کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا تھا۔\n\nاس فیصلے کے باوجود تنظیم کے حامیوں نے احتجاج، دھرنوں اور شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے باعث حکام اور مقامی رہائشیوں کے مطابق خطے کے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے طور پر معاشی ریلیف اور طرز حکمرانی میں اصلاحات کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔\n\nچند روز قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کمیٹی سے دوبارہ مذاکرات کے امکان پر کہا تھا ’اگر معاملہ حل کرنا مطلوب ہے تو بات ہو سکتی ہے۔‘\n\nیہ پوچھے جانے پر کہ حکومت نے کمیٹی کو کالعدم کیوں قرار دیا، ان کا کہنا تھا ’ماضی سے لے کر آج تک ان کے ساتھ کبھی مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔\n\n’جب بھی مذاکرات ہوئے، اس کے بعد ایسا واقعہ پیش آیا جس میں ریاست نے سرنڈر کیا۔‘\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر\n\nپولیس کے مطابق وہ مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور حکومت نے ان کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہوا تھا۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nمنگل, جون 30, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>یکم اکتوبر، 2025 کو جے اے اے سی کے رہنما شوکت نواز میر مظفر آباد میں نظر آ رہے ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعوامی ایکشن کمیٹی سے جھڑپ میں چار پولیس اہلکار جان سے گئے\n\nکالعدم کشمیر کمیٹی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی: طارق فضل\n\nکالعدم کشمیر کمیٹی کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان\n\nکشمیر کمیٹی کے صرف 3 مطالبے پورے کرنے کا تاثر غلط: حکومت\n\nSEO Title:\n\nکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر گرفتار: کشمیر پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر گرفتار: کشمیر پولیس"
}