سعودی وزیر خارجہ کا جلد پاکستان دورے کا ارادہ: دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فون پر خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ وہ جلد از جلد باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation today with His Highness Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia. @FaisalbinFarhan
DPM/FM expressed sincere condolences on… pic.twitter.com/eWxhl5ZRj8
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 28, 2026
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’نائب وزیر اعظم نے اس کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد ہی عمل میں آئے گا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ کے تحت خطے میں امن کے قیام کے لیے کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا، جس پر شہزادہ فیصل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان سعودی عرب تعلقات
سعودی عرب
پاکستان
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے فون پر گفتگو میں جلد پاکستان دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
اتوار, جون 28, 2026 - 20:45
Main image:
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 16 اپریل 2024 کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے لیے پہنچ رہے ہیں (فاروق نعیم / اے ایف پی)
ایشیا
type:
news
related nodes:
برگن سٹاک مذاکرات: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا مشرق وسطیٰ میں ’قابل قبول‘ حل پر زور
عمر چھاپرا، جنہوں نے سعودی عرب کا بینکاری نظام بنانے میں مدد کی
SEO Title:
سعودی وزیر خارجہ کا جلد پاکستان دورے کا ارادہ: دفتر خارجہ
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere