لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات: آئی ایس پی آر
لیبین کمانڈر خلیفہ حفتر نے بدھ کو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون اور فوجی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان آرمی خطے میں امن و استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے پہلے دو جنوری 2026 کو لیبین کمانڈر خلیفہ حفتر اور لیبیا کے مشرقی حصے کی انتظامیہ کے وزیراعظم أسامه سعد حماد نے منگل کو جی ایچ کیو میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بین الاقوامی اور لیبین میڈیا نے دسمبر 2025 میں رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے حفتر فورسز کے ساتھ چار ارب ڈالر سے زیادہ کے ہتھیاروں اور فوجی سامان کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
لیبیا کے مشرقی حصے پر قائم خلیفہ حفتر کی انتظامیہ کو اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ طرابلس میں مقیم عبد الحميد الدبيبة کی قیادت میں قائم حکومت کو تسلیم کرتی ہے۔
وزیر اعظم عبد الحميد الدبيبة کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت مغربی لیبیا کے زیادہ تر حصے کو کنٹرول کرتی ہے، جب کہ خلیفہ حفتر کا ایل این اے مشرق اور جنوب کو کنٹرول کرتا ہے اور مغربی حکومت کے اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔
افواج پاکستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر
لیبیا
کمانڈر
خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انڈپینڈنٹ اردو
بدھ, جون 24, 2026 - 17:30
Main image:
لیبین کمانڈر خلیفہ حفتر نے 24 جون 2026 کو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی (آئی ایس پی آر)
پاکستان
type:
news
related nodes:
پاکستان کا لیبین فورسز کو ہتھیار فروخت کرنے کا 4 ارب ڈالر کا معاہدہ
لیبیا کے مرحوم چیف آف جنرل سٹاف محمد علی احمد الحداد کون تھے؟
ترکی: لیبیا کے فوجی سربراہ کے طیارے کا بلیک باکس برآمد
فضائی حادثے میں فوج کے سربراہ کی موت، لیبیا میں سوگ
SEO Title:
لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات: آئی ایس پی آر
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere