{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidie5vgr55jekm5a5d3nztaoumrmrsc5wolvdptcbcr5umoxi6bbe",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp2sn5qo3ve2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieekbekg54bqowkwmcoe7sxadkawmvogtqaewnc6ovmvfa2bulhru"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 106712
},
"path": "/node/186487",
"publishedAt": "2026-06-24T12:29:47.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"افواج پاکستان",
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"لیبیا",
"کمانڈر",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**لیبین کمانڈر خلیفہ حفتر نے بدھ کو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔**\n\nآئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون اور فوجی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان آرمی خطے میں امن و استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔\n\nخلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔\n\nاس سے پہلے دو جنوری 2026 کو لیبین کمانڈر خلیفہ حفتر اور لیبیا کے مشرقی حصے کی انتظامیہ کے وزیراعظم أسامه سعد حماد نے منگل کو جی ایچ کیو میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبین الاقوامی اور لیبین میڈیا نے دسمبر 2025 میں رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے حفتر فورسز کے ساتھ چار ارب ڈالر سے زیادہ کے ہتھیاروں اور فوجی سامان کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔\n\nلیبیا کے مشرقی حصے پر قائم خلیفہ حفتر کی انتظامیہ کو اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ طرابلس میں مقیم عبد الحميد الدبيبة کی قیادت میں قائم حکومت کو تسلیم کرتی ہے۔\n\nوزیر اعظم عبد الحميد الدبيبة کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت مغربی لیبیا کے زیادہ تر حصے کو کنٹرول کرتی ہے، جب کہ خلیفہ حفتر کا ایل این اے مشرق اور جنوب کو کنٹرول کرتا ہے اور مغربی حکومت کے اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔\n\nافواج پاکستان\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nلیبیا\n\nکمانڈر\n\nخلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 24, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p>لیبین کمانڈر خلیفہ حفتر نے 24 جون 2026 کو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کا لیبین فورسز کو ہتھیار فروخت کرنے کا 4 ارب ڈالر کا معاہدہ\n\nلیبیا کے مرحوم چیف آف جنرل سٹاف محمد علی احمد الحداد کون تھے؟\n\nترکی: لیبیا کے فوجی سربراہ کے طیارے کا بلیک باکس برآمد\n\nفضائی حادثے میں فوج کے سربراہ کی موت، لیبیا میں سوگ\n\nSEO Title:\n\nلیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات: آئی ایس پی آر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات: آئی ایس پی آر"
}