External Publication
Visit Post

کیا وسیم اکرم نے کراچی میں اپنی زمین مسجد کو وقف کر دی؟

Independent Urdu [Unofficial] June 19, 2026
Source

کیا واقعی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کے لیے مختص اپنی پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کر دی ہے؟

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم سفید لباس میں چند افراد کے ساتھ کسی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وسیم اکرم حال ہی میں حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ آئیے اس دعوے اور وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرتے ہیں۔

جب ہم نے اس تصویر کی تصدیق کے لیے سرچ کی، تو ہمیں اسی سے ملتی جلتی ایک پرانی تصویر ملی۔

انڈپینڈنٹ اردو کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر وسیم اکرم کی نہیں، بلکہ انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں واقع دینی ادارے جامعہ اسلامیہ اختر المدارس اور خانقاہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کی ہے، جو 2021 میں شائع ہوئی تھی۔

دونوں تصاویر کا موازنہ کرنے پر واضح ہوتا ہے کہ اصل تصویر میں موجود ایک شخص کے چہرے کی جگہ وسیم اکرم کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں، ایڈٹ کی گئی تصویر میں وسیم اکرم کے پاؤں بھی نظر نہیں آ رہے، جبکہ سامنے موبائل تھامے کھڑا شخص دونوں تصاویر میں بالکل ایک ہی جگہ اور ایک ہی انداز میں موجود ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اصل تصویر میں صرف چہرہ تبدیل کیا گیا ہے۔

2021 میں شائع ہونے والی انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں واقع دینی ادارے جامعہ اسلامیہ اختر المدارس اور خانقاہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کی ہے، جسے ایڈٹ کر کے اس میں وسیم اکرم کا چہرہ لگایا گیا (سوشل میڈیا)

لہٰذا، یہ دعویٰ درست نہیں۔ وائرل تصویر ایڈٹ شدہ ہے اور اس کا وسیم اکرم یا کراچی میں کسی زمین کو مسجد کے لیے وقف کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔

فیک پوسٹ میں کہا گیا کہ وسیم اکرم کی حج نے ’پوری زندگی بدل ڈالی۔ کراچی میں 5 سٹار ہوٹل کے لیے الگ کی ہوئی پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کردی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسی زمین پر ایک عالی شان مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقعے پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق، سعید انور، محمد یوسف اور مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل موجود تھے۔‘

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اس موقعے پر وسیم اکرم نے کہا: ’اس جگہ پر حج سے پہلے ان کا ارادہ تھا ایک فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا لیکن حج نے میرا ارادہ بدل لیا۔‘

اس بارے میں وسیم اکرم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وسیم اکرم

مسجد

کراچی

فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم سفید لباس میں چند افراد کے ساتھ کسی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مہک فاطمہ

جمعہ, جون 19, 2026 - 14:30

Main image:

سوشل میڈیا پر وائرل وسیم اکرم کی فیک تصویر (سوشل میڈیا)

ٹرینڈنگ

type:

news

related nodes:

’بچے بڑے ہو جاتے ہیں:‘ وسیم اکرم کی آئی پی ایل کے دورانیے پر تنقید

پاکستانی، انڈین کرکٹرز شور بھول کر کھیل ’انجوائے‘ کریں: وسیم اکرم

’اصل چیز نیت:‘ وسیم اکرم کی اپنا مجسمہ بنانے والے کی تعریف

جب وسیم اکرم کے کہنے پر شاہ رخ نے گھنٹے میں طیارہ منگوا لیا

SEO Title:

کیا وسیم اکرم نے کراچی میں اپنی زمین مسجد کو وقف کر دی؟

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...