{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreib7j2c7j7q4bl56lwohlgrwsmjhertgvie4xxb76clgfyd5lnn22u",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moobb2qtgww2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif5pjsxvdgstmp5rnv3rwlb4guqbcjyelh2c746766cu4hbdghjga"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 59135
  },
  "path": "/node/186405",
  "publishedAt": "2026-06-19T09:30:04.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "وسیم اکرم",
    "مسجد",
    "کراچی",
    "فیکٹ چیک",
    "مہک فاطمہ",
    "ٹرینڈنگ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**کیا واقعی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کے لیے مختص اپنی پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کر دی ہے؟**\n\nسوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم سفید لباس میں چند افراد کے ساتھ کسی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوسیم اکرم حال ہی میں حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ آئیے اس دعوے اور وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرتے ہیں۔\n\nجب ہم نے اس تصویر کی تصدیق کے لیے سرچ کی، تو ہمیں اسی سے ملتی جلتی ایک پرانی تصویر ملی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر وسیم اکرم کی نہیں، بلکہ انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں واقع دینی ادارے جامعہ اسلامیہ اختر المدارس اور خانقاہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کی ہے، جو 2021 میں شائع ہوئی تھی۔\n\nدونوں تصاویر کا موازنہ کرنے پر واضح ہوتا ہے کہ اصل تصویر میں موجود ایک شخص کے چہرے کی جگہ وسیم اکرم کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا ہے۔\n\nصرف یہی نہیں، ایڈٹ کی گئی تصویر میں وسیم اکرم کے پاؤں بھی نظر نہیں آ رہے، جبکہ سامنے موبائل تھامے کھڑا شخص دونوں تصاویر میں بالکل ایک ہی جگہ اور ایک ہی انداز میں موجود ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اصل تصویر میں صرف چہرہ تبدیل کیا گیا ہے۔\n\n2021 میں شائع ہونے والی انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں واقع دینی ادارے جامعہ اسلامیہ اختر المدارس اور خانقاہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کی ہے، جسے ایڈٹ کر کے اس میں وسیم اکرم کا چہرہ لگایا گیا (سوشل میڈیا)\n\n\n\n\nلہٰذا، یہ دعویٰ درست نہیں۔ وائرل تصویر ایڈٹ شدہ ہے اور اس کا وسیم اکرم یا کراچی میں کسی زمین کو مسجد کے لیے وقف کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔\n\nفیک پوسٹ میں کہا گیا کہ وسیم اکرم کی حج نے ’پوری زندگی بدل ڈالی۔ کراچی میں 5 سٹار ہوٹل کے لیے الگ کی ہوئی پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کردی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسی زمین پر ایک عالی شان مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقعے پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق، سعید انور، محمد یوسف اور مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل موجود تھے۔‘\n\nپوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اس موقعے پر وسیم اکرم نے کہا: ’اس جگہ پر حج سے پہلے ان کا ارادہ تھا ایک فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا لیکن حج نے میرا ارادہ بدل لیا۔‘\n\nاس بارے میں وسیم اکرم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔\n\nوسیم اکرم\n\nمسجد\n\nکراچی\n\nفیکٹ چیک\n\nسوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم سفید لباس میں چند افراد کے ساتھ کسی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔\n\nمہک فاطمہ\n\nجمعہ, جون 19, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">سوشل میڈیا پر وائرل وسیم اکرم کی فیک تصویر (سوشل میڈیا)</p>\n\nٹرینڈنگ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’بچے بڑے ہو جاتے ہیں:‘ وسیم اکرم کی آئی پی ایل کے دورانیے پر تنقید\n\nپاکستانی، انڈین کرکٹرز شور بھول کر کھیل ’انجوائے‘ کریں: وسیم اکرم\n\n’اصل چیز نیت:‘ وسیم اکرم کی اپنا مجسمہ بنانے والے کی تعریف\n\nجب وسیم اکرم کے کہنے پر شاہ رخ نے گھنٹے میں طیارہ منگوا لیا\n\nSEO Title:\n\nکیا وسیم اکرم نے کراچی میں اپنی زمین مسجد کو وقف کر دی؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کیا وسیم اکرم نے کراچی میں اپنی زمین مسجد کو وقف کر دی؟"
}