External Publication
Visit Post

کراچی ایئرپورٹ: جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

Independent Urdu [Unofficial] June 14, 2026
Source

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اتوار کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

مسافر کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر ورک ویزا اور پروٹیکٹر کلیئرنس کے ساتھ بطور ڈرائیور سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس مشکوک پایا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے بتایا کہ لائسنس پر درج شناختی کارڈ نمبر مسافر کے اصل شناختی کارڈ نمبر سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، جبکہ کیو آر کوڈ اسکین کرنے پر کسی نامعلوم شخص کی تفصیلات سامنے آئیں، جس سے دستاویز کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے کبھی کسی ڈرائیونگ لائسنس دفتر سے رجوع نہیں کیا تھا اور مذکورہ لائسنس راولپنڈی کے رہائشی ایک ایجنٹ ’سید امیر شاہ نے معاوضے کے عوض تیار کروا کر دیا تھا۔‘

ترجمان کے مطابق مسافر نے مزید بتایا کہ اس کا سعودی عرب کا ورک ویزا ’ایک اور ایجنٹ عمیر کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا،‘ جبکہ پروٹیکٹر کلیئرنس ایم/ایس کلیم اللہ انٹرنیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کے استعمال اور مشکوک حالات کے پیش نظر مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب

امیگریشن

کراچی

ایف آئی اے نے مسافر کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

اتوار, جون 14, 2026 - 15:15

Main image:

کراچی ایئرپورٹ پر 14 جون 2026 کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا مسافر ایف آئی اے حکام کے ساتھ موجود ہے (ایف آئی اے)

پاکستان

type:

news

related nodes:

آف لوڈنگ: مسافروں کے لیے ایف آئی اے کے سہولت ڈیسک قائم

عمرے کے بہانے 4 خواتین کو سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام: ایف آئی اے

مسافروں کی آف لوڈنگ کی شکایات، وزیر اعظم کا کمیٹی بنانے کا اعلان

پاکستان، سعودی وزرائے داخلہ کا علاقائی سکیورٹی پر گفتگو

SEO Title:

کراچی ایئرپورٹ: جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...