{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiavyua7orgs2ta5jmff2rywscpgrzmrnixjdgagwwrpmbjp4vjfx4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moamei5zyon2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihm7rfhlxeoncqy3agdqpvnklg6ov6mbwxt4jtcq57bq75t37cmb4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 120832
  },
  "path": "/node/186325",
  "publishedAt": "2026-06-14T10:27:18.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "سعودی عرب",
    "امیگریشن",
    "کراچی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اتوار کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔**\n\nمسافر کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔\n\nایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر ورک ویزا اور پروٹیکٹر کلیئرنس کے ساتھ بطور ڈرائیور سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس مشکوک پایا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nترجمان نے بتایا کہ لائسنس پر درج شناختی کارڈ نمبر مسافر کے اصل شناختی کارڈ نمبر سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، جبکہ کیو آر کوڈ اسکین کرنے پر کسی نامعلوم شخص کی تفصیلات سامنے آئیں، جس سے دستاویز کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔\n\nایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے کبھی کسی ڈرائیونگ لائسنس دفتر سے رجوع نہیں کیا تھا اور مذکورہ لائسنس راولپنڈی کے رہائشی ایک ایجنٹ ’سید امیر شاہ نے معاوضے کے عوض تیار کروا کر دیا تھا۔‘\n\nترجمان کے مطابق مسافر نے مزید بتایا کہ اس کا سعودی عرب کا ورک ویزا ’ایک اور ایجنٹ عمیر کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا،‘ جبکہ پروٹیکٹر کلیئرنس ایم/ایس کلیم اللہ انٹرنیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔\n\nایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کے استعمال اور مشکوک حالات کے پیش نظر مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔\n\nسعودی عرب\n\nامیگریشن\n\nکراچی\n\nایف آئی اے نے مسافر کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 14, 2026 - 15:15\n\nMain image:\n\n> <p>کراچی ایئرپورٹ پر 14 جون 2026 کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا مسافر ایف آئی اے حکام کے ساتھ موجود ہے (ایف آئی اے)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآف لوڈنگ: مسافروں کے لیے ایف آئی اے کے سہولت ڈیسک قائم\n\nعمرے کے بہانے 4 خواتین کو سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام: ایف آئی اے\n\nمسافروں کی آف لوڈنگ کی شکایات، وزیر اعظم کا کمیٹی بنانے کا اعلان\n\nپاکستان، سعودی وزرائے داخلہ کا علاقائی سکیورٹی پر گفتگو\n\nSEO Title:\n\nکراچی ایئرپورٹ: جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کراچی ایئرپورٹ: جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ"
}