ایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر منصوبہ بندی کیے گئے حملے منسوخ کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی طرف اشارہ دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’اس حقیقت کی بنیاد پر کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایرانی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح تک لے جایا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے، میں نے آج شام ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں مزید لکھا: ’میں نے آج شام ایران کے خلاف منصوبہ بند حملے اور کارروائیاں منسوخ کر دی ہیں۔ مذاکرات اور حتمی نکات اصولی طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ تمام متعلقہ فریقین نے تفصیلات پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔‘
ان کے بقول: ’مذاکرات اور حتمی نکات کو نہ صرف اصولی طور پر بلکہ تفصیلی سطح پر بھی تمام متعلقہ فریقین نے منظور کر لیا ہے، جن میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر شامل ہیں۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا: ’معاہدہ مکمل ہونے تک بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ہی کہا تھا کہ امریکہ آج رات ایران پر شدید حملہ کر کے مستقبل قریب میں جزیرہ خارگ پر قبضہ کر لے گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بات ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک تازہ بیان میں کہی تھی۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر سے صورت حال کشیدہ ہے جہاں دونوں نے ہی حالیہ دنوں میں ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کیے ہیں۔
ان تازہ حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھر سے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے جس پر پاکستان اور دیگر ممالک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔
ایسے میں اب ایک بار امریکی صدر کی جانب سے ایران پر پھر سے حملے کا بیان سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ آج رات ایران پر (جس کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار، طیارہ شکن دفاعی نظام اور دفاع کی تمام دیگر اقسام، اس کی زیادہ تر جارحانہ صلاحیتوں سمیت، ختم ہو چکی ہیں) بہت سخت حملہ کرے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مستقبل قریب میں ہم جزیرہ خارگ اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کے دیگر مقامات پر قبضہ کر لیں گے، اور ان کی تیل اور گیس کی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’بالکل اسی طرح جیسے ہم نے وینزویلا کے ساتھ کیا ہے، جو وینزویلا اور امریکہ دونوں کے لیے شاندار طریقے سے کام کر رہا ہے۔‘
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت میں بہت زیادہ وقت لے لیا ہے اور اب اسے ’قیمت چکانا پڑے گی۔‘
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی وجہ سے اپریل میں نافذ ہونے والی جنگ بندی مزید کشیدگی کا شکار ہو گئی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم نے کل انہیں سخت نشانہ بنایا اور آج بھی ہم انہیں بھرپور طریقے سے نشانہ بنائیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ہم ان پر حملہ کریں گے اور بہت سخت حملہ کریں گے۔‘
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بدھ ہی کو ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ایران کے بھی قریب ہیں اور وہ اب بھی ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
امریکہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایران حملہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر منصوبہ بندی کیے گئے حملے منسوخ کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی طرف اشارہ دیا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعرات, جون 11, 2026 - 23:00
Main image:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 10 جون 2026 کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کر رہے تھے (اے ایف پی)
امریکہ
type:
news
related nodes:
ٹرمپ کی ’خیالی دنیا‘ اور امریکہ کا مستقبل
پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ روکی: صدر ٹرمپ
ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرایا، جواب دینا ضروری ہے: ٹرمپ
SEO Title:
ایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere