{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiee2iswqfawhltsozuqm4xefebmuii4gje2pziegojw22pj5zt6n4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo23tywzuz22"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidwi4ftv4dh5baeixuvpngkxqtneu3vkixgoy5swbywh7idistwmm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 64808
},
"path": "/node/186284",
"publishedAt": "2026-06-11T12:55:50.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"ایران حملہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر منصوبہ بندی کیے گئے حملے منسوخ کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی طرف اشارہ دیا ہے۔**\n\nٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’اس حقیقت کی بنیاد پر کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایرانی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح تک لے جایا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے، میں نے آج شام ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں مزید لکھا: ’میں نے آج شام ایران کے خلاف منصوبہ بند حملے اور کارروائیاں منسوخ کر دی ہیں۔ مذاکرات اور حتمی نکات اصولی طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ تمام متعلقہ فریقین نے تفصیلات پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔‘\n\nان کے بقول: ’مذاکرات اور حتمی نکات کو نہ صرف اصولی طور پر بلکہ تفصیلی سطح پر بھی تمام متعلقہ فریقین نے منظور کر لیا ہے، جن میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر شامل ہیں۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے کہا: ’معاہدہ مکمل ہونے تک بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘\n\n\n\n\nاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ہی کہا تھا کہ امریکہ آج رات ایران پر شدید حملہ کر کے مستقبل قریب میں جزیرہ خارگ پر قبضہ کر لے گا۔\n\nصدر ٹرمپ نے یہ بات ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک تازہ بیان میں کہی تھی۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر سے صورت حال کشیدہ ہے جہاں دونوں نے ہی حالیہ دنوں میں ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کیے ہیں۔\n\nان تازہ حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھر سے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے جس پر پاکستان اور دیگر ممالک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔\n\nایسے میں اب ایک بار امریکی صدر کی جانب سے ایران پر پھر سے حملے کا بیان سامنے آیا ہے۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ آج رات ایران پر (جس کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار، طیارہ شکن دفاعی نظام اور دفاع کی تمام دیگر اقسام، اس کی زیادہ تر جارحانہ صلاحیتوں سمیت، ختم ہو چکی ہیں) بہت سخت حملہ کرے گا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’مستقبل قریب میں ہم جزیرہ خارگ اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کے دیگر مقامات پر قبضہ کر لیں گے، اور ان کی تیل اور گیس کی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’بالکل اسی طرح جیسے ہم نے وینزویلا کے ساتھ کیا ہے، جو وینزویلا اور امریکہ دونوں کے لیے شاندار طریقے سے کام کر رہا ہے۔‘\n\nاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت میں بہت زیادہ وقت لے لیا ہے اور اب اسے ’قیمت چکانا پڑے گی۔‘\n\nٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی وجہ سے اپریل میں نافذ ہونے والی جنگ بندی مزید کشیدگی کا شکار ہو گئی۔\n\nانہوں نے کہا تھا کہ ’ہم نے کل انہیں سخت نشانہ بنایا اور آج بھی ہم انہیں بھرپور طریقے سے نشانہ بنائیں گے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’ہم ان پر حملہ کریں گے اور بہت سخت حملہ کریں گے۔‘\n\nدوسری جانب صدر ٹرمپ نے بدھ ہی کو ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ایران کے بھی قریب ہیں اور وہ اب بھی ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں۔\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران حملہ\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر منصوبہ بندی کیے گئے حملے منسوخ کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی طرف اشارہ دیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, جون 11, 2026 - 23:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 10 جون 2026 کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کر رہے تھے (اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ کی ’خیالی دنیا‘ اور امریکہ کا مستقبل\n\nپاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ روکی: صدر ٹرمپ\n\nایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرایا، جواب دینا ضروری ہے: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ"
}