External Publication
Visit Post

ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرایا، جواب دینا ضروری ہے: ٹرمپ

Independent Urdu [Unofficial] June 9, 2026
Source

ایران کی سرحدوں کے قریب موجود غیر ملکی افواج علاقہ چھوڑ دیں: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کو کہا ہے کہ ایرانی حدود کے قریب موجود غیر ملکی افواج کو اپنے ہی انسانی غلطیوں، عام حادثات یا ممکنہ طور پر کراس فائر کی زد میں آنے کے باعث مسلسل خطرات لاحق ہیں، لہٰذا انہیں وہاں سے چلے جانا چاہیے۔

Foreign forces in proximity to our territory are at constant risk on account of their own human errors, plain accidents, or potentially being caught in crossfire.

To reduce risk, best solution is for them to leave.

We prefer language of diplomacy but speak other languages too. pic.twitter.com/5DDgHAscBj

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 9, 2026

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطرات میں کمی کا بہترین حل یہی ہے کہ یہ غیر ملکی افواج علاقہ چھوڑ دیں۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں گشت کرنے والے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کا ذمہ دار ہے اور واشنگٹن کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ (روئٹرز)


ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرایا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ایران نے رات کے دوران آبنائے ہرمز میں گشت کرنے والے ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’امریکہ کو اس حملے کا ہر صورت جواب دینا ہو گا۔‘ روئٹرز


برطانیہ کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں کاروبار نہ کرنے پر زور

برطانیہ کی حکومت نے منگل کو برطانوی کاروباری اداروں اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ان اسرائیلی بستیوں میں مالی اور تجارتی سرگرمیوں سے گریز کریں جنہیں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ویٹ کوپر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں نے کاروباری اداروں کے لیے جاری کیے گئے خطرات سے متعلق رہنما اصولوں کو مزید سخت اور واضح بنا دیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں بیٹا میں 18 جون، 2021 کو احتجاج کے بعد اسرائیلی آبادکاروں کی حال ہی میں قائم کی گئی چوکی کے سامنے فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے (اے ایف پی)

’اگر آپ برطانوی شہری یا کاروباری ادارہ ہیں تو آپ کو غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں کسی بھی قسم کی معاشی یا مالی سرگرمی نہیں کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ہم سمجھتے ہیں کہ پرتشدد آبادکار گروہوں کو ان زمینوں سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے جو انہوں نے فلسطینیوں سے قبضے میں لی ہیں۔‘

ویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے بعض آبادکاروں کے تشدد کی مذمت تو کی ہے ’لیکن جب ان واقعات پر جوابدہی نہ ہونے کے برابر ہو تو ایسی مذمت کھوکھلی محسوس ہوتی ہے۔‘اے ایف پی


اسرائیلی وزیر خزانہ کے فرانس میں داخلے پر پابندی

فرانس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد کے تناظر میں دیگر ممالک کے ساتھ مربوط پابندیوں کے تحت کیا گیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے ایکس پر کہا فرانس کی یہ پابندیاں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ناروے اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ لگائی گئی ہیں، جن کا ہدف مغربی کنارے میں آبادکاری کی سرگرمیوں میں اضافے اور تشدد کے ذمہ دار افراد ہیں۔

انہوں نے کہا سموٹریچ ’مغربی کنارے کے انضمام کو فعال طور پر فروغ دیتے ہیں، جس کا وہ کھل کر اعلان کرتے ہیں، وہ مغربی کنارے میں نئی آبادیاں قائم کرنے، غزہ کی دوبارہ آبادکاری، فلسطینی اتھارٹی کی معاشی تباہی اور فلسطینی آبادی پر اس کے منفی اثرات کی حمایت کرتے ہیں۔‘

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ 14 اگست، 2025 کو مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع آبادکاری ماعالی ادومیم کے قریب ایک علاقے کا نقشہ دکھا رہے ہیں (اے ایف پی)

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایسی پالیسی ہے جسے بین الاقوامی برادری کی بھاری اکثریت، جو دو ریاستی حل کی مضبوط حامی ہے، قبول نہیں کر سکتی۔

سموٹریچ حالیہ مہینوں میں فرانس میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنے والے اسرائیلی حکومت کے دوسرے وزیر ہیں۔

اس سے قبل قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر پر 23 مئی کو پابندی عائد کی گئی تھی، جب انہوں نے غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا سے گرفتار کارکنوں کا تمسخر اڑایا تھا۔

فرانس نے آبادکار تنظیموں کے چار رہنماؤں اور 21 پرتشدد آبادکاروں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ اے ایف پی


اسرائیل کو ’پسند آئے نہ آئے‘، ایران سے متعلق امریکہ اپنا مفاد دیکھے گا: وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو کہا ہے کہ اگرچہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات میں بہت سی مشترکات ہیں، لیکن ایران کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی اس بات سے طے ہوگی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے لیے کیا بہتر سمجھتے ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں بنیامین نتن یاہو اور امریکی انتظامیہ کے درمیان ایران پر میزائل حملوں کے معاملے پر اختلافات کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو ایران کے خلاف زیادہ سخت مؤقف کے حامی ہیں۔

امریکی نائب صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں۔‘

امریکی نائب صدر 28 مئی، 2026 کو میری لینڈ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے (اے ایف پی)

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ معاملات ایسے بھی ہیں جہاں ہمارے مفادات مختلف ہو سکتے ہیں، اور صدر نے اس معاملے میں بالکل واضح کیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کے اپنے مقاصد ہیں، لیکن ایران کے حوالے سے امریکہ کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔‘

وینس نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایسے حالات پیدا کیے گئے ہیں جن کی بدولت صدر ٹرمپ کو یقین ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا ایک دیرپا حل نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’صدر کا ماننا ہے، اور میرے خیال میں وہ درست ہیں، کہ اب ہمارے پاس ایران کے جوہری مسئلے کا طویل المدتی تصفیہ حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔‘

وینس کے مطابق ’اسرائیل کو یہ پسند آئے یا نہ آئے، لیکن بنیادی طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ امریکہ کے بہترین مفاد میں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اسی مقصد کے حصول کی کوشش جاری رکھے گا کیونکہ ’امریکہ کے صدر کو اسی کام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔‘


آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی فوج کا ایک اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر پیر کو آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، تاہم اس میں سوار دونوں عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعے سے آگاہ دو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کا نشانہ بنا، کسی فنی خرابی کا شکار ہوا، یا کسی اور وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس واقعے پر وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ایران

امریکہ

اسرائیل

دوسری جانب برطانیہ نے اپنے شہریوں اور کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ان اسرائیلی بستیوں میں مالی سرگرمیوں سے گریز کریں جنہیں عالمی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

منگل, جون 9, 2026 - 22:00

Main image:

ٹرمپ نو جون، 2026 کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)

دنیا

type:

news

related nodes:

امریکہ میں اسرائیلی جاسوسی کا ’انتہائی سنگین‘ خطرہ: رپورٹ

پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری: ایران

حملہ آوروں کو آج رات جواب مل گیا: مشیر ایرانی سپریم لیڈر

SEO Title:

ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرایا، جواب دینا ضروری ہے: ٹرمپ

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...