{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidtjdnlt3cldus72yea4ix3yri3yg2v56xjammqzfpjz755cyuzqq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnlcokulqev2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiexa56dybdwcvqx6hsyd22j2wut2gxwgxhe6xr6odohxkz4l362ny"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 96404
},
"path": "/node/186182",
"publishedAt": "2026-06-05T06:59:33.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/9iAXpqvJ6h",
"June 5, 2026",
"ایران",
"امریکہ",
"محسن نقوی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@MOIofficialGoP"
],
"textContent": "**پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ملاقات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی کوششوں پر زور دیا۔**\n\nمحسن نقوی اور اسکندر مومنی ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔\n\nپاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور ایران کے تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورت حال، کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nمزید کہا گیا: ’دونوں وزرائے داخلہ نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں کو مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔‘\n\n> وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات\n> پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال\n> کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/9iAXpqvJ6h\n>\n> — Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 5, 2026\n\nیہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب گذشتہ روز ہی پاکستان نے کویت اور بحرین پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nرواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور تہران کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں جنگ کا دائرہ پورے خطے میں پھیل گیا۔\n\nبعدازاں امریکہ اور ایران میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا جس کے بعد 11 اپریل کو پاکستان کی میزبانی میں دونوں ممالک کے درمیان براہ امن مذاکرات بھی ہوئے لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔ اس کے بعد سے پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔\n\nدوسری جانب امریکہ اور ایران کی جانب سے بھی بیانات اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک دونوں کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔\n\nمحسن نقوی نے گذشتہ ماہ بھی تہران کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کی تھیں۔ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی حالیہ دنوں میں ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nمحسن نقوی\n\nیہ ملاقات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی جس میں خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارت کاری کی کوششوں پر زور دیا گیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 5, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">چار جون 2026 کی اس تصویر میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سائیڈ لائن میں ملاقات کے موقعے پر دیکھا جا سکتا ہے (پاکستانی وزارت داخلہ ایکس اکاؤنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار\n\nامید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف\n\nپاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مخلص ثالثی کر رہا ہے: شہباز شریف\n\nکویت اور بحرین پر ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nپاکستان، ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات، کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان، ایران وزرائے داخلہ کا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور"
}