External Publication
Visit Post

ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ میں رات بھر جھڑپیں

Independent Urdu [Unofficial] June 2, 2026
Source

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اے ایف پی کے مطابق رات گئے ہونے والی یہ جھڑپیں لبنان کے اس بیان کے بعد ہوئیں کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے ’حملے دوطرفہ طور پر روکنے‘ کی امریکی تجویز قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے متحارب فریقوں کو کشیدگی کم کرنے پر راضی کر لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ دونوں فریقوں نے منگل کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے قبل لڑائی روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے انہیں کہا ہے کہ اسرائیل بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، جبکہ جو فوجی دستے پہلے ہی روانہ ہو چکے تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔

لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت نے، جس میں شدید بمباری اور دو دہائیوں میں اس کی سب سے گہری زمینی دراندازی شامل ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ کی وسیع تر جنگ میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر کی موت کے جواب میں حزب اللہ نے دو مارچ کو اسرائیل پر راکٹ داغ کر لبنان کو اس تنازعے میں دھکیل دیا تھا۔ تہران کا مطالبہ ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جائے۔


امریکہ سے معاہدے کے حتمی متن پر تہران میں بات چیت جاری: ایرانی میڈیا

دوسری جانب روئٹرز کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے منگل کو مہر نیوز کو بتایا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنے کے مقصد سے لائے گئے مجوزہ حتمی معاہدے کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے، اور تہران میں حتمی متن پر بات چیت جاری ہے۔

ذریعے کا کہنا تھا کہ ایران اس تجویز کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہا ہے کیوں کہ اس کی نظر میں امریکہ کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے کی ایک تاریخ اور دیرینہ عدم اعتماد موجود ہے۔

ذریعے نے کہا: ’گذشتہ تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد کا خواہاں ہے۔‘

لبنان

بیروت

اسرائیل

امریکہ

امن معاہدہ

مذاکرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

انڈپینڈنٹ اردو

منگل, جون 2, 2026 - 13:00

Main image:

امدادی کارکن یکم جون 2026 کو جنوبی لبنان کے شہر صور میں ایک ہسپتال کے قریب ہونے والے اسرائیلی حملے کے مقام پر جمع ہیں (اے ایف پی)

دنیا

type:

news

label:

لائیو اپ ڈیٹس

related nodes:

پاکستان کا لبنان کی خودمختاری کے احترام اور اسرائیلی انخلا کا مطالبہ

لبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا

اسرائیل، لبنان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کی نئی تجاویز

بارہویں صدی میں تعمیر ہونے والا لبنان کا قلعہ شقیف آج بھی اہم کیوں ہے؟

SEO Title:

ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ میں رات بھر جھڑپیں

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...